کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 2 کروڑ 5 لاکھ 39 ہزار سے زائد افراد متاثر

باغی ٹی وی : دنیا میں کورونا وائرس کے باعث 7 لاکھ 46 ہزار 246 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 5 لاکھ 39 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جب کہ صحت یاب افراد کی تعداد ایک کروڑ 34 لاکھ 57 ہزار 923 ہے۔

امریکہ میں کورونا وائرس سے 53 لاکھ 5 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 876 اموات ہوئی ہیں۔ امریکہ کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ 67 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

برازیل میں 31 لاکھ 12 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں۔ برازیل میں کورونا سے مزید 177 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور مجموعی تعداد ایک لاکھ تین ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

بھارت میں کورونا مریضوں کی تعداد23 لاکھ 32 ہزارسے زائد ہوگئی ہے اور ایک دن میں 835 افراد جاں بحق ہونے سے اموات کی مجموعی تعداد 46 ہزار دو سو سے بڑھ گئی ہے۔

Shares: