مزید دیکھیں

مقبول

پشاور:گھروں پر حملے کر کے ویڈیوز بنانیوالے ٹک ٹاکرز گرفتار

پشاور: حیات آباد میں ٹک ٹاک ویڈیو کے چکر...

سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےٹیم ڈائریکٹر مقرر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی...

190 ملین پاؤنڈز وفاق کو مل گئے،ان پیسوں سےدانش یونیورسٹی بنائیں گے،وزیراعظم

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی زیر صدارت دانش...

رمضان کے پہلے عشرے میں مسجد الحرام میں ڈھائی کروڑ افراد کی آمد

رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں مسجد الحرام میں...

امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں دو لاکھ سے بڑھ گئیں

کورونا وائرس سے امریکا میں ہلاکتیں دو لاکھ سے بڑھ گئیں

باغی ٹی وی : جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق کورونا وائرس سے امریکا میں ہلاکتیں دو لاکھ سے بڑھ گئیں جبکہ مریضوں کی تعداد 70 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

تعداد میں یہ اضافہ امریکی ریاستوں شمالی ڈکوٹا اور اتاہ میں کیسز میں اضافے کے بعد ہوا۔ صدر ٹرمپ کی انتظامہ پر وبا سے نمٹنے کے حوالے سے تنقید کی جاتی رہی ہے۔ صدارتی ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن کا کہنا تھا پچھلے چھ ماہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی نا اہلی کی وجہ سے امریکا نے تاریخ میں سب سے زیادہ جانی نقصان برداشت کیا۔ امریکا میں کورونا وائرس کا پہلا کیس جنوری میں رپورٹ ہوا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ایک ہفتے قبل شہریوں کو امید دلائی تھی کہ کورونا ویکسین ایک سے 2 ماہ میں دستیاب ہو گی، دوسری جانب وہ امریکی اسٹیبلشمنٹ پر بھی یہ الزام عائد کرتے ہیں کہ وہ ویکیسن مہیا کرنے میں رکاوٹیں ڈٓال رہی ہے۔ ٹرمپ کا ایک اور بیان امریکی عوام کو مزید شکوک و شبہات میں مبتلا کرنے کیلئے کافی ہے کہ کورونا وبا خودبخود ختم ہو جائے گی۔ یہی وجوہات ہیں کہ صدر ٹرمپ کو ان کے سیاسی مخالفین کیا ان کے سابق مشیران تنقید کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔