کرونا سے نمٹنے کیلئے سندھ کا 3 ارب کا فنڈ قائم

0
32

کرونا سے نمٹنے کیلئے 3 ارب کا فنڈ قائم کر دیا، سندھ حکومت نے مزید اقدامات سے آگاہ کر دیا

باغی ٹی وی :سندھ میں کرونا وائرس کے نقصانات سے نمٹنے کے لیے سندھ حکومت نے اپنے اقدامات بارے اٹھائے گئے اقدام بارے بتایا کہ کہ ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں کرونا وائرس کے 181 مریض ہیں، 2 صحت یاب ہوئے ہیں، 9 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، کرونا سے نمٹنے کیلئے 3 ارب کا فنڈ قائم کر رہے ہیں۔

پنجاب میں اب تک 34 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے جب کہ بلوچستان میں 16، خیبرپختونخوا میں 16، اسلام آباد میں 4 اور گلگت بلتستان میں تین افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔گزشتہ روز پنجاب میں کورونا وائرس سے مبینہ ہلاکت سامنے آئی تھی تاہم صوبائی وزیر برائے صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ میو اسپتال میں زیر علاج شخص جگر کے عارضے میں مبتلا تھا۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 8 ہزار کے قریب اموات ہو چکی ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

Leave a reply