کرونا کی وجہ سے پھنسے بھارتی شہریوں کی بھاری تعداد واپس لوٹ گئی

0
46

کرونا کی وجہ سے پھنسے بھارتی شہریوں کی بھاری تعداد واپس لوٹ گئی

باغی ٹی وی :کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں پھنسے انڈین شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا، تین دنوں میں 750 بھارتی شہری اپنے وطن واپس لوٹیں گے۔

پاکستان میں پھنسے 250 بھارتی شہریوں کی پہلی کھیپ وطن واپس لوٹ گئی، تین دنوں میں 750 بھارتی شہری واہگہ باڈر کے ذریعے اپنے وطن جائیں گے۔ 26 اور 27 جون کو بھی انڈین شہری اپنے وطن روانہ ہوں گے۔

کسٹمز اسسٹنٹ کلکٹر اسفان خان، سپرنٹنڈنٹ شاہد جوئیہ، امجد جعفری، سہیل مرتضی اور دیگر نے مسافروں کو چیک کرنے کے بعد امیگریشن کلئیرنس دی۔ مسافروں کو روانہ کرنے کیلئے واہگہ بارڈر خصوصی طور پر کھولا گیا تھا.
دنیا بھر میں کرونا کی وجہ لاکھوں شہری اپنے وطن واپس لوٹنے کے لیے پھسنے ہوئے ہیں ، جو مناسب وقت کا انتظار کررہے ہیں. اسی طرح پاکستانیوں کی بھاری تعداد بھی اپنے وطن لوٹنے کے لیے بےتاب ہے .

Leave a reply