کرونا وائرس، اسلام آباد میں مزید دوسیکٹرزسیل

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے پر دو سیکٹرز سیل کر کے داخلی و خارجی راستوں‌ پر بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے.

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے سیکٹرز آئی ٹین ون اور آئی ٹین فور سے کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کے بعد دونوں علاقوں کو فوری طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔

ڈی سی اسلام آباد کے مطابق آئی ٹین ون اور آئی ٹین فور کے داخلی و خارجی رابطوں پر رینجرز اور پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی ہے اور وہاں کے مکینوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں‌ کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ جاری ہے

گزشتہ 24 گھنٹوں‌ میں‌ مزید 19 افراد جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 346 ہو گئی، مریضوں کی مجموعی تعاد 15 ہزار 759ہو گئی۔

پنجاب میں 6061، سندھ 5695، خیبرپختونخوا 2313 اور بلوچستان میں 978 کرونا کے مریض ہیں. اسلام آباد میں 313 اور آزاد کشمیر میں کرونا کے 66 مریض ہیں

پاکستان میں کرونا سے 346 اموات ہو چکی ہیں، سندھ میں 100 ،پنجاب میں 103، خیبر پختونخواہ میں 122، اسلا م آباد میں 4،بلوچستان میں 14، گلگت بلتستان میں 3 اموات ہو چکی ہیں، 153 مریضوں‌ کی حالت تشویشناک ہے،

Comments are closed.