کرونا وائرس، تبلیغی جماعت کے اراکین کے حوالہ سے حکومت پنجاب نے کیا بڑا فیصلہ

0
40

کرونا وائرس، تبلیغی جماعت کے اراکین کے حوالہ سے حکومت پنجاب نے کیا بڑا فیصلہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے تبلیغی جماعت کے تمام ملکی و غیر ملکی شرکاء کی سکرینگ کا فیصلہ کر لیا ہے

تبلیغی جماعت کے شرکا ء کو انہی اضلاع میں رکھا جائے گاجہاں وہ موجودہیں ،سکریننگ کے بعد کرونا وائرس کی علامات والوں کوقرنطینہ میں رکھا جائے گا ،

چیف سیکرٹری کی زیر صدارت اجلاس میں پہلی سے آٹھویں جماعت کے طلباء کو امتحانات کے بغیرچھٹیوں کے کام میں کارکردگی کی بنیاد پر اگلی کلا س میں ترقی دینے کی تجویز پر غور کیا گیا ،پہلی سے آٹھویں جماعت کے طلباء کیلئے سائنس اور ریاضی کے مضامین کی آن لائن کلاسزہونگی،جماعت نہم اور دہم کے تمام مضامین کے آن لائن لیکچرز ہونگے ،یہ لیکچرز کیبل ٹی وی پر بھی نشر کئے جائیں گے

چیف سیکرٹری کی زیر صدارت اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ تمام اضلاع میں ہسپتالوں کیلئے پرسنل پروٹیکشن اکویپمنٹ (PPE) بھجوا دیا گیا ہے۔ 38500سرجیکل ماسک،5750 95 -ماسک، 14600گاؤن، 36500دستانے، 12900 گاگلز دیئے ہیں،

واضح رہے کہ ملک بھر میں تبلیغی جماعت کے کئی اراکین میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے،سرگودھا کے علاقہ سیٹلاٸیٹ ٹاٶن کی دو مساجد میں کراچی سے تبلیغی جماعت کی آمد پر کرونا کے شواہد پاۓ گۓ ۔ جس پر انتظامیہ ہنگامی بنیادوں پر متحرک ہو گٸ ۔ اور دونوں مساجد کو سیل کر کے انہیں قرنطینہ سنٹر کا درجہ دے دیا گیا ۔ سیل کی جانیوالی مساجد میں سیٹلاٸیٹ ٹاٶن کے علاوہ گِل والا چوک کی مساجد شامل ھے ۔ جن میں 20 افراد موجود ھیں ۔ اور ان سب کے نمونہ جات ٹیسٹ کیلیۓ بھجوا دیۓ گۓ ھیں ۔ ٹیسٹ رپورٹ آنے کے بعد ہی ان تبلیغی جماعت اراکین کے مستقبل کا تعین کیا جاۓ گا ۔ جبکہ ٹیسٹ رپورٹ آنے تک دونوں مساجد سیل ھیں ۔ ان مساجد میں کسی کو بھی آنے جانے کی اجازت نہیں ۔ ان مساجد پر ڈی پی او سرگودھا عمارہ اطہر کے حکم پر پولیس اہلکار ڈیوٹی پر متعین ھیں ۔ تاکہ حالات پر کنٹرول برقرار رکھا جا سکے ۔

قصور میں کورونا وائرس کا شبہ تبلیغی جماعت کے 47 افراد ڈی پی ایس سکول میں قائم قرنطینہ سنٹر قصور میں منتقل کردیے گئے. عارضی قرنطینہ سنٹر عملہ نے تبلغی جماعت سے تعلق رکھنے والے 47 مشتبہ افراد کو حفاظتی طور پر منتقل کیا. سب افراد کے ٹیسٹ مکمل کر لیے ہیں اور یہ چودہ دن آئسولیشن وارڈ میں رھیں گے.

سندھ کے شہر حیدر آباد میں تبلیغی جماعت کے ساتھ مسجد میں موجود ایک چینی باشندے میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد تبلیغی جماعت کے دیگر اراکین اور ان سے ملنے والے 200 اراکین کو مسجد میں ہی آئسولیٹ کر دیا گیا،حیدرآباد کے علاقہ قاسم آباد میں تبلیغی جماعت کے ساتھ وقت لگانے والے چینی باشندے میں کرونا کی تشخیص کے بعد محکمہ صحت کے حکام مسجد پہنچ گئے اور وہاں 2 سو سے زائد افراد کو آئسولیٹ کر دیا گیا،

اسلام آبا د میں تبلیغی جماعت کے ایک اور شخص میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے،ڈی سی اسلام آباد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ تبلیغی اجتماع لاہور سے انے والے ایک اور صاحب میں کرونا ٹیسٹ پاذیٹیو آیا ہے ۔ ان کا گھر شہزاد ٹاون میں ہے ۔ علاقے کو رات کو سیل کر دیا گیا ہے ۔ اللہ سب کی حفاظت فرمائے ۔ گردو نواح کے لوگوں سے گزارش ہے کہ گھر سے نہ نکلیں

ایک اور ٹویٹ میں ڈی سی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ اس مسجد اور اس کے گردو نواح میں مزید ۹ لوگوں کو کرونا ہو چکا ہے ۔ ٹوٹل 16۔ کوٹ ہتھیال اور بارہ کہو کو پوری طرح سیل کیا جا چکا ہے ۔ سب سے گزارش ہے کہ انتظامیہ سے تعاون کریں ۔ بارہ کہو روڈ بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کی جا چکی ہے .

اسلام آبا دکے علاقے بارہ کہو کی یوسی کوٹ ہتھیال کو پانچ روز قبل اسوقت لاک ڈاؤن کر دیا گیا تھا جب ایک تبلیغی جماعت کے رکن میں کرونا کی تشخیص کے بعد اہلیان علاقہ کے ٹیسٹ کروائے گئے جس میں سے کچھ کے مثبت آئے، علاقہ سیل کر دیا گیا ہے، پولیس، فوج کی بھاری نفری علاقہ میں موجود ہے

واضح رہے کہ کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے بعد تبلیغی جماعت نے اپنی سرگرمیان معطل کر رکھی ہیں،

Leave a reply