کرونا وائرس، روس کیجانب سے طبی سامان بھجوانے پر ٹرمپ نے کیا شکریہ ادا، مزید کن ممالک سے مانگی مدد؟
کرونا وائرس، روس کیجانب سے طبی سامان بھجوانے پر ٹرمپ نے کیا شکریہ ادا، مزید کن ممالک سے مانگی مدد؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس نےطبی سامان سے بھرا جہاز بھیج دیا ہےجوبہت اچھی بات ہے،
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ روس کوایسی صورتحال کا سامنا ہوا توامریکا بھی جذبہ خیرسگالی کامظاہرہ کرےگا،
واضح رہے کہ تین روز قبل امریکی صدر کا روسی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا جس میں کرونا سے ملکر نمٹنے کا عزم کیا گیا تھا، جس کے بعد روس نے امریکہ کو طبی سامان بھجوایا تھا،روس کا فوجی جہاز کورونا کے خلاف جنگ کے لیے ضروری امدادی سامان لے کر امریکہ روانہ ہوا تھا
قبل ازیں امریکی نائب صدر مائیک پنس کا کہنا تھا کہ ہم 51 ممالک سے طبی آلات منگوا رہے ہیں، پورے ملک میں وینٹی لیٹرز کی کمی کو پورا کیا جا رہا ہے۔ طبی آلات کی ترسیل کے لیے نیشنل گارڈز کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے
امریکا میں کرونا وائرس کی ہلاکت خیزی تیزی سے بڑھتی جا رہی ہے، امریکا میں ہلاکتوں کی تعداد 4056 ہو گئی ہے نیویارک میں جان لیوا وبا نے سب سے زیادہ تباہی مچائی ہے جہاں اب تک 1550 لوگ ہلاک ہوچکے۔ امریکا میں ایک روز میں 62 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 1لاکھ 88 ہزار 592 ہوگئی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق امریکا میں لاکھوں افراد کے متاثر ہونے کے باعث اسپتالوں میں حفاظتی سامان بھی ختم ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست نیویارک میں 75 ہزار 983، نیو جرسی میں 18 ہزار 696، کیلیفورنیا میں 8 ہزار 548، میچیگن میں 7615، فلوریڈا میں 6741 جبکہ دیگر ریاستوں میں بھی ہزاروں کی تعداد میں مریض موجود ہیں
واضح رہے کہ روس میں کوروناسے 17 اموات ہو چکی ہیں جبکہ 2337 مریض رپورٹ ہو چکے ہیں،