کورونا وائرس کے وار جاری، سندھ میں27 :حفاظتی اقدامات جاری ہیں :مراد علی شاہ

0
45

کراچی :کورونا وائرس کے وار جاری، سندھ میں27 :حفاظتی اقدامات جاری ہیں :مراد علی شاہ ،اطلاعات کے مطابق ایک طرف عالمی وبا کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے،دوسری طرف پاکستان میں بھی اس وائرس نے تباہی پھیلائی ہوئی ہے

سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید27 جاں بحق ہوگئے ہیں ، ادھر ۔وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہاہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں15534 نمونوں کی جانچ کی گئی،

گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید1209 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 27 اموات رپورٹ ہوئیں،اموات کی مجموعی تعداد6556 ہو چکی ہے۔

وزیراعلیٰ‌ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہےکہ آج مزید1261مریض صحتیاب ہوئے ہیں؛صحتیاب افراد کی تعداد363149ہوچکی ہے ؛اب تک5348451نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے ؛

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں کہ اب تک 417422 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں اس وقت47717مریض زیر علاج ہیں؛46404 گھروں میں،38آئسولیشن سینٹرز میں اور1275 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں؛

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ 1125 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ؛96 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں؛ صوبے کے1209نئے کیسز میں سے526کا تعلق کراچی سے ہے؛

ضلع شرقی 196، ملیر 96، ضلع وسطی 95،ضلع جنوبی 77، کورنگی 52 اور ضلع غربی میں سے 10 نئے کیسز رپورٹ ہوئے؛

مراد علی شاہ نے بتایا کہ حیدرآباد 241،شہید بے نظیر آباد 64،تھرپارکر38، بدین 37،مٹیاری 36، سانگھڑ 28، جامشورو 26، سجاول 25، دادو 24،نوشہروفیروز 18، گھوٹکی 17، شکارپور اور ٹنڈو الہیار 16۔ 16،سکھر 15،ٹھٹھہ 14، جیکب آباد 12،عمرکوٹ 11، میرپورخاص 10، خیرپور 9 اورلاڑکانہ میں سے 7 نئے کیسز سامنے آئے ؛

Leave a reply