کورونا وائرس سے کتنے لاکھ ادارے بند، کتنے کروڑ افراد بے روزگار ہوئے، بتایا اعظم چوہدری نے

0
43
Lock Down

کورونا وائرس سے کتنے لاکھ ادارے بند،ایک کروڑ80لاکھ بے روزگار ہونا تشویشناک ہے،اعظم چوہدری

باغی ٹی وی :  چیئرمین ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن  لاہورا عظم چوہدری نے کہا ہے کہ حکومتی موثر اقدامات کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ اور اثرات دیگر ممالک سے کم ہیں لیکن اگر لاک ڈاؤن اور کاروباری و تجارتی سرگرمیوں پر پابندی نہ اٹھائی گئی تو وفاقی وزیر منصوبہ بندی کے اپنی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے10لاکھ ادارے بند ہوجائیں جس کے باعث ایک کروڑ 80لاکھ افراد بے روزگارہونا تشویشناک امر ہے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بے روزگاری،غربت،بھوک کا عفریت حکومتی تمام اقدامات کو لے ڈوبے گا۔

حکومت نے لاک ڈاؤن نہ کھولا تو 2سے 7کروڑ عوام غربت کی لکیر سے نیچے جاسکتے ہیں۔معاشی بندش کورونا سے زیادہ مہلک ہوگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر وائس چیئرمین وسیم چاولہ، وائس چیئرمین انجینئر خرم  کے ساتھ ٹاؤن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اعظم چوہدری نے کہا کہ رمضان المبارک گذر رہا ہے عید کی آمدآمد ہے لیکن مارکیٹیں اور کاروباری ادارے بند ہونے سے صنعتکاروں اور تجارتی مارکیٹوں میں تاجروں کو اربوں روپے نقصانات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے بند کاروبار پر کرایے،ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے ساتھ بلوں کی ادائیگی بڑا مسئلہ ہے کچھ مارکیٹوں میں پورے سال کے کاروبار کی  رکی ہوئی سالانہ ادائیگی عید سے قبل ہوتی ہے لیکن مارکیٹیں بند ہونے سے یہ نقصان کاروباری سرگرمیاں تباہ کردے گااس لیے فی الفور صنعتی و کاروباری ادارے کھولے جائیں تاکہ معاشی سرگرمیاں شروع ہوسکے اور بے روزگاری کے عفریت کا خاتمہ ہو۔

Leave a reply