کوروناوائرس کنٹرول کرنے کیلئے سارے وسائل استعمال کر رہے ہیں، وزیراعظم

باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کوروناوائرس کنٹرول کرنے کیلئے سارے وسائل استعمال کر رہے ہیں اور بہتر حکمت عملی کے تحت خوف کی فضا ختم ہو رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کورونا کی وبا کے دوران ملک میں سب سے بڑا چیلنج عام آدمی تک فوری ریلیف پہنچانا تھا اور مجھے خوشی ہے کہ معاشی ٹیم نے بروقت ہنگامی ایکشن پلان ترتیب دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں معاشی عمل مزید تیز کرنے کیلئے بڑے اقدامات کرنے جا رہے ہیں۔

ہمارے لیے چلینج ہے کیا ہمارا ہیلتھ کئیر سسٹم یہ بوجھ اٹھا پائے گا.مقبوضہ کشمیر کا لاک ڈاون جاری ہے، انٹرنیٹ بحال نہیں ہوا

مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا پر قابو پانے کے لیے سارے وسائل استعمال کر رہے ہیں، سب سے بڑا چیلنج عام آدمی تک فوری ریلیف پہنچانا تھا، خوشی ہے کہ معاشی ٹیم نے بروقت ہنگامی ایکشن پلان ترتیب دیا۔

مشیر پارلیمانی اموربابر اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت نے تدبر کا مظاہرہ کیا، ملکی تاریخ میں پہلی بار غریب دوست ریلیف پیکجز دئیے گئے ہیں، اپوزیشن جماعتوں کے پاس عوامی منشور نہیں صرف الزام کی سیاست کی جا رہی ہے۔

بابر اعوان نے کہا کہ پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کے معاملہ پر این ڈی ایم اے اور این سی او سی سے رابطے میں ہیں، حفاظتی انتظامات تسلی بخش ہوئے تو قانون سازی کا عمل بلا تاخیر شروع کردیا جائے گا

Shares: