کورونا وبا کے باعث ’گریمی ایوارڈز‘ کی تقریب ملتوی

دنیائے موسیقی کا معروف ترین اوراڈز میلہ ’گریمی ایوارڈ‘ کی تقریب بھی لاس اینجلس میں کورونا کے بڑھتےکیسز کی وجہ سےملتوی کردی گئی۔

باغی ٹی وی :شوبز ویب سائٹ ورائٹی رپورٹ کے مطابق عالمی وبا کورونا نے’گریمی ایوارڈ‘ کی رونق بھی چھین لی اور دنیا بھرکا مرکز نگاہ عالمی ایوارڈ میلہ لاس اینجلس میں کورونا کے بڑھتےکیسز کی وجہ سےملتوی کردیا گیا۔

لاس اینجلس میں63 ویں سالانہ گریمی ایوارڈز 2021 کا رنگا رنگ ایوارڈ میلہ 31 جنوری کے بجائےاب 14 مارچ کو سجے گا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ایوارڈ منتظمین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صحت کے ماہرین، میزبان اور فنکاروں سے بات چیت کے بعد گریمی ایوارڈ کی تقریب کی تشکیل نو کا فیصلہ کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاس اینجلس میں کورونا وبا کی بگڑتی صورتحال کے باعث گریمی ایوارڈ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہمارے نزدیک میوزک کمیونٹی اور ان سیکڑوں لوگوں کی حفاظت سے زیادہ کچھ اہم نہیں جو شو کی تیاری میں حصہ لیتے ہیں۔

Comments are closed.