ایمسٹر ڈیم: ہالینڈ میں کورونا کیسزمیں اضافے کے بعد جزوی لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے جس کے بعد عوام سڑکوں پر آ گئے ہیں-
باغی ٹی وی : غیرملکی میڈیا کے مطابق روٹرڈیم میں سیکڑوں افراد نے جزوی لاک ڈان اورپابندیوں کے خلاف مظاہرہ اور جلاؤ گھیراؤ کیا۔پولیس اورمظاہرین میں جھڑپوں کے دوران پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے-
پولیس نے مظاہرین کومنتشرکرنے کے لئے ہوائی فائرنگ کی متعدد مظاہرین کوگرفتارکرلیا گیا جبکہ بھگدڑ مچنے سے بھی کئی افراد زخمی ہوئےمظاہرین نے پولیس پرپتھراؤ کیا اورکئی گاڑیوں کوآگ لگا دی۔
دوسری جانب پولیس نے رات کے وقت ہنگامہ آرائی کرنے پر درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ مزاحمت پر پولیس اہلکاروں سمیت سات افراد زخمی ہوئے-
یورپ :کورونا وبا کی چوتھی لہر،آسٹریا میں ملک گیر لاک ڈاؤن کا اعلان
ہالینڈ میں کورونا کے بڑھتے کیسزکے باعث تین ہفتوں کے لئے جزوی لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب عالمی وبا کورونا وائرس کی چوتھی لہر نے یورپ میں خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے جس کے بعد آسٹریا نے ملک گیر لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان کردیا ہے آسٹریا یورپ کا پہلا ملک ہے جس نے باقاعدہ قانون سازی کے تحت کووڈ 19 ویکسین کو عام افراد کے لیے لازم قرار دیا ہے اعلان کردہ لاک ڈاؤن کا نفاذ پیر سے کیا جائے گا۔
آسٹریا کے چانسلر الیگزینڈر شیلن برگ نے اس ضمن میں کہا ہے کہ کورونا لاک ڈاون زیادہ سے زیادہ 20 روز کے لیے نافذ کیا جا رہا ہےالیگزینڈر شیلن برگ کے مطابق یکم فروری کے بعد ہر ایک کے لیے ویکسین لگانا لازمی ہو گا۔
حکومتی اعلان کے تحت لاک ڈاؤن کے دوران بچے گھروں سے آن لائن کلاسز لیں گے، ریسٹورینٹس اور اسٹورز مکمل طور پر بند رہیں گے اور ثقافتی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔