کرونا وبا ، سعودی عرب نے روزوں اور رمضان کے حوالے سے اٹھایا اہم قدم

0
39

کرونا وبا ، سعودی عرب نے روزوں اور رمضان کے حوالے سے اٹھایا اہم قدم

باغی ٹی وی : سعودی عرب میں کرونا کی وجہ سے روزے اور رمضان بھی متاثر ہو رہے ہیں. اس دوران اور عید الفطر کے لیے کرونا نئے ایس او پیز اور اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

وزارت صحت، وزارت مذہبی امور، وزارت سیاحت، وزارت برائے دیہی امور اور ہاؤسنگ نے وزارت داخلہ کی مشاورت سے ماہ رمضان اور عید الفطر کے حوالے سے اہم فیصلے کیے ہیں۔ جو کہ پہلے کی طرح‌ ہی سخت ہیں.

کورونا کے حوالے سے متعلقہ اداروں نے بتایا کہ ماہ رمضان کے دوران اعتکاف کی اجازت نہیں ہو گی جب کہ بوفے اور ریسٹورنٹس پر بھی بند رہیں گے۔ رمضان افطار پارٹیوں پرپابندی ہوگی۔ مساجد میں بھی اجتماعی افطار پارٹیوں پر پابندی ہو گی۔ البتہ تمام تجارتی اور کاروباری مراکز 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔ بازاروں کو کھلا رکھنے کے ساتھ کرونا وبا سے نمٹنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے.

سعودی عرب نے 20 ممالک سے مسافروں کے داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے ، جس میں پاکستان بھی شامل ہے تاہم اس پابندی سے سفارت کاروں، سعودی شہریوں اور کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے میں معاونت کرنے کے لیے ڈاکٹروں اور ان کے اہلِ خانہ کو استثنٰی حاصل ہے۔

اس پابندی کا اطلاق پڑوسی ممالک مصر اور متحدہ عرب امارات سے لے کر خطے میں لبنان اور ترکی تک ہوگا۔ یورپ میں جن ممالک سے مسافروں کی آمد پر پابندی ہوگی ان میں برطانیہ، فرانس، جرمنی، آئرلینڈ، اٹلی، پرتگال، سویڈن اور سوئٹزرلینڈ شامل ہیں۔

Leave a reply