کرونا وبا سے دنیا بھر میں ایک کروڑ 48 لاکھ 52 ہزار سے زائد افراد متاثر

0
25

کرونا وبا سے دنیا بھرمیں ایک کروڑ 48 لاکھ 52 ہزار سے زائد افراد متاثر

باغی ٹی وی : کورونا وائرس کے باعث دنیا میں 6 لاکھ 13 ہزار 213 اموات ہوچکی ہیں اور ایک کروڑ 48 لاکھ 52 ہزار 700 افراد متاثر ہوئے جب کہ 89 لاکھ 6 ہزار 690 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔

امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 39 لاکھ 61 ہزار سے زائد ہوگئی ہے اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 43 ہزار 834 تک پہنچ چکی ہے۔

برازیل میں 21 لاکھ 21 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور 80 ہزار 251 اموات ہوئی ہیں۔بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 54 ہزارسے زائد ہے اور 28 ہزار 99 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

روس میں کورونا سے 7 لاکھ 77 ہزار 486 افراد متاثر ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 427 ہو گئی ہے۔جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد پانچ ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ 3 لاکھ 73 ہزار 628 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔پیرو میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 13 ہزار 384 ہو گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 57 ہزار سے زائد ہے۔میکسیکو میں تین لاکھ 49 ہزار 396 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے اور 39 ہزار 485 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے چلی میں تین لاکھ 33 ہزارسے زائد افراد متاثر ہیں اور 8 ہزار 633 جاں بحق ہوچکے ہیں۔اسپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار 422 ہوگئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد تین لاکھ 11 ہزار سے زائد ہے۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 45 ہزار 312 ہو گئی ہے جبکہ 2 لاکھ 95 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔ایران میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 76 ہزار 202 ہوگئی ہے اور 14 ہزار 405 متاثر ہیں۔

پاکستان میں ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد5ہزار639ہوگئی،گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے ایک ہزار13 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 2لاکھ 66ہزار96ہوگئی،

کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 13 نئے مریض سامنے آئے، پنجاب میں 90 ہزار 444، سندھ میں ایک لاکھ 13 ہزار 553، خیبر پختونخوا میں 32 ہزار 243، بلوچستان میں 11 ہزار 441، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 868، اسلام آباد میں 14 ہزار 625 جبکہ آزاد کشمیر میں ایک ہزار 922 مریض ہیں

پاکستان میں اب تک 17 لاکھ 58 ہزار 551 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17 ہزار 783 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 8 ہزار 30 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 481 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،

Leave a reply