کورونا وارڈز میں ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف کے لیے چودھری شجاعت حسین نے اہم مطالبہ کردیا

0
29

کورونا وارڈز میں ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف کو دوگنا اضافی تنخواہ دی جائے، چودھری شجاعت حسین

سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ وفاق اور صوبوں میں کورونا فنڈز سے ماہانہ تنخواہ کے علاوہ کورونا وارڈز میں ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف کو دوگنا اضافی تنخواہ دی جائے:
چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ رہائش پذیر ڈاکٹروں کو ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں دس، دس مرلہ کے پلاٹ بذریعہ قرعہ اندازی دئیے جائیں: جو سوسائٹیاں اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ان کو ٹیکس کی مد میں چھوٹ دی جائے:
اس پر فوری طور پر عملدرآمد کروایا جائے، اس منصوبے پر وفاق کی جانب سے وزیراعظم اور صوبوں کی جانب سے وزرائے اعلیٰ کے دستخط ہونے چاہئیں:
ڈاکٹر حضرات اور میڈیکل سٹاف کو اس کے علاوہ بھی خصوصی فنڈز دینے چاہئیں تاکہ وہ محسوس کریں کہ ان کی اہمیت سب سے زیادہ ہے:

Leave a reply