کورونا پنجاب اسمبلی کی اہم خاتون رکن کو نگل گیا.

0
43

لاہور پاکستان میں کورونا وبا کی دوسری لہر شدت کے ساتھ جاری ہے، عالمی وبا کے باعث رکن پنجاب اسمبلی انتقال کر گئیں۔

تفصیلات کے مطابق نون لیگ سے تعلق رکھنے والی رکن پنجاب اسمبلی منیرہ یامین ستی کرونا کے باعث دو ہفتے سے شدید علیل تھیں، جس کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا تاہم آج وہ خالق حقیقی سے جاملیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے رکن پنجاب اسمبلی منیرہ یامین کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے، لواحقین کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Leave a reply