قصور
ضلعی انتظامیہ کرونا ایس او پیز کی آڑ میں دکانداروں کو بھاری جرمانے کرنے لگی,معاشی بدحالی کے شکار تاجروں اور چھوٹے دکانداروں کو بلاوجہ بھاری جرمانے کرکے ان کی کمر توڑی جارہی ہے
نائب تحصیلدار ایڈیشنل سپیشل مجسٹریٹ میاں امجد نے دودھ دہی اور سبزی فروشوں کو بھی بھاری جرمانے کیے تو تاجر اور چھوٹے دکاندار سراپا احتجاج بن گئے اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے زبردست نعرے بازی بھی کی
تفصیلات کے مطابق مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ضلعی انتظامیہ نے اعلیٰ کارکردگی ظاہر کرنے کیلئے کرونا ایس او پیز کی آڑ میں تاجروں اور چھوٹے دکانداروں کا استحصال شروع کر دیا ہے اور انہیں ہراساں کرتے ہوئے بلاوجہ بھاری جرمانے کیے جارہے ہیں حتیٰ کہ دودھ دہی اور سبزی فروشوں کو بھی معافی نہیں دی جارہی دکانداروں اور تاجر رہنما مہر شان الٰہی کا کہنا ہے ہم پہلے ہی معاشی بدحالی کا شکار ہیں اور اوپر سے ضلعی انتظامیہ بلا وجہ بھاری جرمانے کرکے ہماری مزید کمر توڑ رہی ہے۔کاروباری سرگرمیاں نہ ہونے کے باعث ہم پہلے ہی ہمارے معاشی حالات اتنے خرا ب ہو چکے ہیں کہ ہم بجلی کے بلز اور دکانوں کے کرائے دینے سے بھی قاصر ہو چکے ہیں۔نائب تحصیلدار ایڈیشنل سپیشل مجسٹریٹ میاں امجدنے بلاوجہ کرونا ایس او پیز کی آڑ میں اپنی اعلیٰ کارکردگی دکھانے کیلئے دکانداروں کو بھاری جرمانے کیے ہیں، ہم ان کی مذمت کرتے ہیں اور سراپا احتجاج ہیں۔ سرکاری دفاتر میں کہیں بھی کرونا ایس او پیز کی پابندی نہیں کی جارہی حتیٰ کہ ضلعی انتظامیہ کے دفاترمیں بھی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔دکانداروں اور تاجر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بلا وجہ جرمانوں کی زیادتی کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو ہم ضلعی انتظامیہ کیخلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال اور احتجاج کرینگے۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے خلاف دکانداروں اور تاجروں نے زبردست نعرے بازی بھی کی

کرونا کی آڑ میں ضلعی انتظامیہ ناجائز تنگ کرنے لگی
Shares: