کرونا کے بڑھتے کیسز، امریکی علاقوں میں پھر لاک ڈاؤن لگ گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ﺍﻣﺮﯾﮑﺎ ﻣﯿﮟ ﮐﻮﺭﻭﻧﺎ ﻭﺍﺋﺮﺱ ﮐﮯ ﺑﮍﮬﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﯿﺴﺰ ﮐﮯ ﭘﯿﺶ ﻧﻈﺮ ﺭﯾﺎﺳﺖ ﺁﺭﯾﮕﻮﻥ ﺍﻭﺭ ﻧﯿﻮﻣﯿﮑﺴﯿﮑﻮ ﻣﯿﮟ ﺩﻭ
ﮨﻔﺘﻮﮞ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺳﺨﺖ ﻻﮎ ﮈﺍﺅﻥ ﻧﺎﻓﺬ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ﮔﯿﺎ۔
ﻏﯿﺮ ﻣﻠﮑﯽ ﺧﺒﺮ ﺍﯾﺠﻨﺴﯽ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﮔﻮﺭﻧﺮ ﻧﯿﻮﻣﯿﮑﺴﯿﮑﻮ ﻧﮯ ﻋﻮﺍﻡ ﮐﻮ 2 ﮨﻔﺘﻮﮞ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﮔﮭﺮﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﺭﮨﻨﮯ ﮐﺎ ﺣﮑﻢ ﺩﯾﺎ ﮨﮯ۔ ﮔﻮﺭﻧﺮ ﻧﯿﻮ ﻣﯿﮑﺴﯿﮑﻮ ﮐﺎ ﮐﮩﻨﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﮨﻢ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺍﻭﺭ ﻣﻮﺕ ﮐﯽ ﺻﻮﺭﺗﺤﺎﻝ ﺳﮯ ﺩﻭﭼﺎﺭ ﮨﯿﮟ، ﺍﮔﺮ ﺍﺏ ﺑﮭﯽ ﺩﺭﺳﺖ ﻋﻤﻞ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﯿﺎ ﺗﻮ ﺟﺎﻥ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﭽﺎ ﭘﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ۔
ﺁﺭﮔﯿﻮﻥ ﮐﮯ ﮔﻮﺭﻧﺮ ﻧﮯ ﺑﮭﯽ 2 ﮨﻔﺘﮯ ﮐﮯ ﺳﺨﺖ ﻻﮎ ﮈﺍﻭﻥ ﮐﺎ ﺍﻋﻼﻥ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﺭﯾﺎﺳﺖ ﻣﯿﮟ ﺗﻤﺎﻡ ﺩﻓﺎﺗﺮ ﻋﻮﺍﻡ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺑﻨﺪ ﺭﮨﯿﮟ ﮔﮯ۔
کرونا سے دنیا میں 5 کروڑ 37 لاکھ 46 ہزار 944 افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 13 لاکھ 9 ہزار 408 اموات ہوئی ہیں۔ اب تک کورونا کے 3 کروڑ 75 لاکھ 23 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور ایک کروڑ 49 لاکھ 13 ہزار سے زائد زیرعلاج ہیں۔
دنیا بھر کورونا کے باعث سب سے زیادہ کیسز اور اموات امریکہ میں رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔ امریکہ میں کورونا سے 2 لاکھ 49 ہزار 975 اموات اور ایک کروڑ 10 لاکھ 64 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 29 ہزار 225 اور 87 لاکھ 73 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔ برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 64 ہزار 946 اور 58 لاکھ 19 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔
فرانس میں 19 لاکھ 22 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 43 ہزار 892 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ روس میں 18 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 32 ہزار 443 تک پہنچ چکی ہے۔