کرونا کی دوسری لہر، بہت ہو گئی موجیں، این سی او سی نے سخت ہدایات دے دیں

کرونا کا پھیلاؤ، بہت ہو گئی موجیں، این سی او سی نے سخت ہدایات دے دیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا

اجلاس میں کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظرحکمت عملی پرتبادلہ خیال کیا گیا،این سی او سی نے شہریوں کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا،این سی او سی اجلاس میں کہا گیا کہ شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں،

اجلاس کو کورونا ایس او پیز پرعمل درآمد سے متعلق بریفنگ دی گئی،اجلاس میں وفاقی وزیرداخلہ ،  صحت سمیت دیگر حکام شریک ہوئے،اجلاس میں چاروں صوبوں کے نمائندے بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے،اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کورونا کیس سامنے آنے کا بھی جائزہ لیا گیا

این سی او سی اجلاس میں کہا گیا کہ حکومتی اور نجی سیکٹرز کے دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازم ہوگا، این سی او سی نے تمام صوبوں کو ایس او پیز اور ماسک پہننے پر عملدرآمد کی ہدایت کر دی،صوبے بازاروں،شاپنگ مالز،پبلک ٹرانسپورٹ،ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں

این سی او سی اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک کے 11شہروں میں کورونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے، اس وقت 11شہروں میں 4ہزار 374لاک ڈاوَن لگائے گئے ہیں کوئٹہ، لاہور، راولپنڈی، ملتان، پشاور، اسلام آباد اور حیدر آبادمیں لاک ڈاؤن لگائے گئےمیر پور، کراچی، گلگت اور مظفر آباد میں بھی لاک ڈاؤن لگائے گئے ،اس وقت 30ہزار 610شہری لاک ڈاؤن میں ہیں ،

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر،ساتھ ہی سیاسی جماعتوں نے کرونا کے پھیلاؤ کا انتظام کر لیا

پنجاب میں بھی دوبارہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، خطرے کی گھنٹی

دوسری جانب سیاسی جماعتوں نے بھی میدان سجائے ہوئے ہیں، جلسوں میں کرونا ایس او پیز کا کوئی خیال نہیں رکھا جاتا، جلسوں سے بھی کرونا کے پھیلنے کا خطرہ ہے

این سی او سی نے کہا ہے کہ والدین اور اساتذہ سے گذارش ہے کہ بچوں کو اسکول بھیجتے وقت مندرجہ ذیل امور کا خاص خیال رکھیں بچوں کو ماسک پہنا کر اسکول روانہ کریں چاہے وہ کپڑے کا ماسک ہی کیوں نہ ہو۔ ۔بچوں میں کھانسی یا بیماری کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں اسکول ہر گز نہ بھیجیں.اگر طبیعت ذیادہ خراب ہو تو بچوں کا فوری ٹیسٹ کروایا جائے۔ پوزیٹیوآنےکی صورت میں اسکول کو مطلع کیا جائے

Comments are closed.