صورتحال تشویشناک،خطرے کی گھنٹی بج گئی،ہرطرف خوف وہراس

اسلام آباد : کورونا کی صورتحال تشویشناک، خطرے کی گھنٹی بج گئی،ہرطرف خوف وہراس ،اطلاعات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کوروناکی صورتحال تشویشناک حدتک خراب ہونے لگی،وفاقی ضلعی انتظامیہ نےکورونا کےحوالےسےخطرےکی گھنٹی بجا دی۔

ادھر ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں کورونا صورتحال تیزی سےخراب ہورہی ہے، گزشتہ2ہفتےمیں کوروناکیسز آسمان کوچھو رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنراسلام آباد حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں تاحال3692کوروناکیسز اور 265اموات ہوچکی ہیں جب کہ اسپتالوں میں کورونا کے230مریض زیرعلاج ہیں اور کوروناکے37مریض وینٹی لیٹرپر ہیں۔

ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے بتایا کہ سیکٹرآئی ایٹ، جی سکس، نائن،ٹین، روات کورونا کے ہاٹ اسپاٹ ہیں جہاں سماجی پابندیاں سخت کی جارہی ہیں اور تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح‌ رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے شادی ہالز میں تقریبات پر پابندی کیس کا 8 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا، چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت حکومتی کمیٹی کے فیصلوں میں مداخلت کی قائل نہیں۔

عدالتی فیصلے کے مطابق عدالت پالیسی کے معاملات پر مداخلت سے احتیاط کرتی ہے، تمام شہری بشمول آزاد جموں کشمیر، گلگت بلتستان کمیٹی کے فیصلوں پر عمل کریں۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تمام پاکستانیوں پر لازم ہے کہ کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کریں، کمیٹی کے فیصلے نہ ماننے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوسکتی ہے۔

Comments are closed.