کرونا سے نمٹنے کیلئے ایشین انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے دی پاکستان کیلئے مزید قرض کی منظوری

0
45

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایشین انفرااسٹرکچرانویسٹمنٹ بینک نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق قرض کی فنانسنگ ورلڈ بینک کے ساتھ مل کرکی گئی ہے،رقم سے صحت عامہ کی ایمرجنسی سہولیات کو بہتر بنایا جائے گا،وباکے پھیلاؤسےغربت کے خاتمے کی 2 دہائیوں میں حاصل کی گئی کامیابیوں کوخطرات لاحق ہیں

اے آئی آئی بی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق قرض سے کورونا کےسماج اورمعیشت پر منفی اثرات کو بہتر بنایا جاسکے گا ،قرض کے ساتھ پاکستان کو وباکی مد میں 75 کرو ڑ ڈالر سپورٹ فراہم کی گئی ہے، قرض کا استعمال افرادی قوت کی تربیت پربھی ہوگا،

واضح رہے کہ 26 جون کو بھی پاکستان کو عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے بعد ایشین انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک سے بھی 50کروڑ ڈالر موصول ہوگئے تھے۔رقم سے لاک ڈاؤن سے معیشت کو پہنچنے والے نقصانات پرقابو پانے میں مدد ملے گی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رقم کووڈ19 ایکٹو رسپانس پروگرام کے تحت دی گئی ہے۔اس سے پہلے عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے بھی 50،50کروڑ ڈالر موصول ہو چکے ہیں۔اس رقم سے کورونا وبا کے دوران لاک ڈاؤن سے معیشت کو پہنچنے والے نقصانات پرقابو پانے میں مدد ملے گی۔

قبل ازیں ترقی پذیر ممالک کو قرض فراہم کرنے والے ممالک پر مشتمل گروپ پیرس کلب نے پاکستان کا قرضہ موخر کرنے کا اعلان کیا تھا، پیرس کلب نے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں مہلت دینے کی منظوری دی تھی اور پاکستان کو باضابطہ طور پر ان ممالک میں شامل کر لیا گیا ہے جو قرض کی ادائیگی میں تاخیر کرسکتے ہیں۔

پیرس کلب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ یکم مئی سے 31 دسمبر 2020 تک پاکستان کا قرض موخر کر دیا گیا ہے، سہولت سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں ریلیف مل سکےگا۔ اعلامیے کے مطابق کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستان کا قرض موخر کیاگیا.

جی 20 گروپ اور فرانسیسی وزارت خزانہ کی معاونت سے کام کرنے والے پیرس کلب نے رواں سال اپریل میں 77 غریب ترین ممالک کی جانب سے رواں سال قرض کی ادائیگیوں کو روکنے پر رضا مندی ظاہر کی تھی تاکہ وہ ممالک کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں موثر کردار ادا کرسکیں۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کو بڑا ریلیف دے دیا

کرونا وائرس، جی 20 ممالک کا قرضوں کی وصولی موخر کرنے کا فیصلہ

قبل ازیں آئی ایم ایف پاکستان کو قرضوں میں ایک سال کا ریلیف دے چکا ہے اور جی 20 ممالک نے بھی قرض منجمد کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے .

Leave a reply