باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کی جانب سے صاف ہاتھ سب کیلئے کے عنوان سے جاری مہم کے سلسلے متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید ابراہیم الزعابی نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کا دورہ کیا

انہوں نے جامعہ کے نیو کیمپس میں ہینڈ سینیٹائزرز انتطامیہ کے حوالے کئے۔ سفیر امارات اور صدر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ڈاکٹر ھزال بن حمود العتیبی کے مابین جامعہ کے نیو کیمپس میں ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دو طرفہ تعلیمی تعاون کو فروغ دینے کے امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوے حمد عبید ابراہیم الزعابی کا کہنا تھا کہ اسلامی یونیورسٹی کی مسلم معاشروں کے لیے خدمات مثالی ہیں، جامعہ امت کے بہترین اداروں میں سے ایک ہے۔

انہوں نے پاک امارات تعلقات کا ذکر کرتے ہوے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی قیادت نے ہمیشہ پاکستان میں صحت اور تعلیم کے شعبوں کو اہمیت دی ہے، دس لاکھ سے زائد پاکستانی متحدہ عرب امارات میں پرامن اور خوشحال زندگی گزار رہے ہیں اور امارات کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر ھزال نے سفیر کو جامعہ کے مشن، وڑن، خدمات اور کامیابیوں پر تفصیلی بریفنگ دی، انہوں نے کہا کہ اسلامی یونیورسٹی مسلم دنیا کی جامعات کے ساتھ دو طرفہ تعلیمی تعلقات کو اہمیت کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور اس ضمن میں اسلامی یونیورسٹی کی طرف سے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

وزیر اطلاعات سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات، اہم امور پر بات چیت

Shares: