باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 90 سالہ بوڑھی ماں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر بیٹے نے ماں کو جنگل میں پھینک دیا
واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں اورنگ آباد کے علاقے میں ایک بیٹے نے 90 سالہ ماں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے جنگل میں پھینک دیا اور فرار ہو گیا،ماں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اسے گھر میں بہو رکھنے کے لئے تیار نہیں تھی، رات کے اندھیرے میں بیٹا اپنی ماںکو اورنگ آباد کے کچی گھاٹی علاقہ کے جنگل میں پھینک کر گھر آ گئے ۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے
بھارتی میڈیا کے مطابق اورنگ آباد کے کچی گھاٹی علاقہ کے جنگل میں لوگوں کو ایک بوڑھی خاتون پڑی ملی ۔ 90 سال کی بوڑھی خاتون کو ایک چادر میں جنگل کے درمیان چھوڑ دیا گیا تھا ۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس جنگل میں پہنچ گئی ،پولیس اہلکاروں نے جب خاتون کو اسپتال میں منتقل کیا تو معلوم ہوا کہ وہ کورونا پازیٹیو ہے ۔
سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص
کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت
88 سالہ خاتون نے کرونا کو شکست دے دی
کرونا کا خوف، بھارت کے 37 اضلاع میں ڈاکٹر ڈیوٹی سے غائب
بوڑھی خاتون سے پوچھ گچھ میں پتہ چلا کہ کورونا کی خبر اہل خانہ کو ہوگئی تھی اور اس کے بعد اسکے بیٹے نے اسے جنگل میں پھینک دیا اور وہاں سے فرار ہوگئے
پولیس کے مطابق معمر خاتون ایک گھنٹے تک جنگل میں تڑپتی رہی ۔ خاتون کو ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہےجہاں اس کا اعلاج جاری ہے،
بھارت کرونا کو شکست نہیں دے سکتا، بھارتی طبی ماہرین نے مودی سرکار کا بھانڈا پھوڑ دیا