اسلام آباد: کوروناکیسزمیں اضافہ،نئی پابندیاں نافذ کردی گئیں ،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں انتظامیہ نے این سی او سی کی ہدایت پرکرونا سے بچاوکی حفاظتی تدابیرکا اجراکرتے ہوئے نئی پابندیا نافذ کردی ہیں
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے نئی پابندیوں کے اطلاق کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔جس کے مطابق ہر طرح کے انڈور ڈائننگ پر پابندی ہوگی،
ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہےکہ بیرونی کھانوں کی اجازت ویک ڈیز میں رات دس بجے تک ہوگی۔ انڈور اور آؤٹ ڈور دونوں طرح کے کھانوں پر ویک اینڈز پر پابندی ہوگی،
ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہےکہ صرف ٹیک اوے اور ہم ڈیلیوری کی اجازت ہوگی۔ انڈور اجتماعات پر پابندی اپنی جگہ برقرار رہے گی۔کھلے مقامات پر 300 افراد کے اجتماع پر کورونا ایس او پیز کے مطابق اجازت ہوگی۔
ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہےکہ کھیلوں ، تہواروں اور دیگر پروگراموں پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔ تفریحی پارکس بند رہیں گے۔ تاہم پیدل ٹھلنے اور جاگنگ ٹریک کورونا ایس او پیز کے ساتھ کھلے رہیں گے۔
ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہےکہ ہر طرح کے شادی ہال اور مارکیز بند رہیں گی۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق کھلے مقامات پر 300 افراد کے ساتھ صرف دو گھنٹے کے لیے شادی کی تقریبات کی اجازت ہوگی۔
ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہےکہ انڈور شادیوں جہاں مارکیوں نے مناسب وینٹیلیشن کے ساتھ ایڈجسٹمنٹ کی ہیں انہیں میزبانی کرنے کی اجازت ہے۔انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ 50 فیصد صلاحیت پر کام کرے گی۔
ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہےکہ تمام تجارتی سرگرمیوں پر ویک ڈیز میں رات 10 بجے کے بعد پابندی عائد ہوگی۔
ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہےکہ جمعہ اور ہفتہ کوتمام تجارتی مراکز بند رہینگے۔اسپتال، میڈیکل اسٹور، اشیائے خوردو نوش کی دکانوں پر پابندی لاگو نہیں ہوگی۔ نوٹیفیکیشن میں یہ بھی لکھا ہے کہ متعقلہ اداروں میں 50 فیصد کام گھر سے کرنے کی پالیسی پر عمل ہوگا۔
ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہےکہ سینما ہالز اور مزارات پر بھی پابندی برقرار رہے گی۔تمام پابندیوں کو فوری نافظ کیا جاۓ گا۔ تمام پابندیوں کا اطلاق 11 اپریل تک جاری رہے گا۔








