کرونا وائرس سے متاثرہ 40 امریکی باشندوں کوجاپانی بحری جہاز سے اتاردیا گیا
نیویارک:کرونا وائرس سے متاثرہ 40 امریکی باشندوں کوجاپانی بحری جہاز سے اتاردیا گیا ،اطلاعات کےمطابق کرونا وائرس نے نہ صرف ہواوں کے ذریعے ملکوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے بلکہ اب تو کرونا وائرس نے زیرآب چلنے والے بحری جہازوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ،
باغی ٹی وی کے مطابق پچھلےچند گھنٹوں کے دوران اس حوالے سے بڑی پیش رفت ہوئی ہے اوراہم واقعات پیش آئے ہیں، ادھر ذرائع کےمطابق ایک جاپانی بحری جہاز پرسفر کرنے والے 40 سے زائد امریکیوں کو اس لیے اس جہاز سے اتار دیا گیا ہے کیونکہ یہ امریکی کرونا وائرس کی زد میں آگئے تھے
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ 3 فروری کو یہ بحری جہاز ہانگ کانگ کی بندرگاہ پرلنگراندازہوا تھا جہاں اس میں ایک ایسا شخص سوار ہوا تھا جو کہ کرونا وائرس سےمتاثرہوگیا تھا ،
تاہم تھوڑے ہی دنوں کے بعد اس جہاز میں سوار 70 افراد کویہ وائرس لاحق ہوگیا تھا اورآخری اطلاعات کےمطابق اب ان مریضوں کی تعداد 355 سے تجاوز کرگئی ہے ، اور دلچسپی والی بات یہ ہےکہ متاثر ہونے والے سب امریکی ہیں