ننکانہ صاحب:نمائندہ باغی ٹی وی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بزدارحکومت کی خصوصی ہدایت پر عوام الناس کو کرونا وائرس سے بچانے کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے، تمام ضلعی افسران کروناوائرس کے خاتمہ کے لئے دن رات کوشاں ہیں، عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہو کر اس کرونا وائرس سے نجات حاصل کرنے کے لئے حکومت اور ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں تاکہ ملک پاکستان میں کرونا وائرس کے خاتمے کو یقینی بنایا جا سکے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد عثمان خالد اور سی او ہیلتھ کے ہمراہ ریلوے روڑ پر کرونا آگاہی ویک کے پیش نظر عوام الناس کو کرونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے با رے میں آگاہی دیتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد نے عوام الناس میں ہینڈ سینٹائزرز اور ماسک بھی تقسیم کیے گئے۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صاحب صولت حیات وٹو نے لاری اڈے پر کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا ،اسسٹنٹ کمشنر نے مسافر گاڑیوں کے اندر داخل ہو کر مسافروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے بارے آگاہی بھی دی۔اس موقع پر انہوں نے ٹرانسپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والی گاڑیوں کو بند کر دیا جائےگا،اسسٹنٹ کمشنر نے مذید کہا کہ ہم سب کو کرونا وائرس کاپھیلاﺅ روکنے اور اس وباءکے خاتمے کے لیے حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کرکے حکومت اور ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دینا ہوگا تاکہ جلداز جلد اس وباءکا خاتمہ یقینی بنایا جاسکے، انہوں نےکہا کہ کرونا ایس او پیز ہفتہ کے تحت ضلع بھرمیں آگاہی بینرز آویژاں کیے جارہے ہیں،پبلک ٹرانسپورٹ میں حکومتی احکامات پر عملدرآمد کروایا جائے گا،شاپنگ مالز،مارکیٹوں ،بازاروں،دوکانوں،شادی ہالوں ،ہسپتالوں سمیت دیگرمقامات پر کرونا آرڈیننس پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا ،حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور بھاری جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد نے ضلع بھر کی عوام سے اپیل کی کہ ماسک کا استعمال ضرور کریں، غیر ضروری سفر،بلاوجہ گھروں سے نکلنے سے پرہیز کریں،اپنے ہاتھوں کو بار بار صابن سے دھوئیں اور ہینڈ سینیٹائزر کے استعمال کو یقینی بنائیں ۔
Shares:








