ملک بھر کی طرح ضلع ننکانہ صاحب میں بھی کرونا ویکسین لگانے کا آغاز ہو گیا،

0
31

ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بزدارحکومت کی خصوصی ہدایت پر عوام الناس کو کرونا وائرس سے بچانے کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے، پہلے مرحلے میں ہیلتھ کیئر ورکرز کی ویکسین کی جائے گی،ویکسین کی دوسری ڈوز ایک ماہ بعدلگائی جائے گی،دوسرے مرحلے میں بزرگ شہریوں کی ویکسین کی جائے گی، عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہو کر اس کرونا وائرس سے نجات حاصل کرنے کے لئے حکومت اور ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں تاکہ ملک پاکستان میں کرونا وائرس کے خاتمہ کو یقینی بنایا جا سکے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب میں ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل سٹاف ودیگر عملہ کو کرونا وائر س کی ویکسین لگانے کے عمل کے افتتاح کے موقع پر مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) محمد عثمان خالد،چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سہیل طارق ،ایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال ڈاکٹر اسفند یار ،پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا نمائندگان سمیت محکمہ صحت کے افسران و دیگر عملہ بھی موجود تھا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر کی تینوں تحصیلوں کے دفاتروں،سکولوں ،کالجوں،بازاروں، گلیوں میں کرونا وائرس کے بچاﺅ کے لئے احتیاطی تدابیر کا عمل جاری ہے، عوام الناس کو احتیاطتی تدابیر اپنانے کے لیے آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان کی ہدایت پر ضلع بھر میں کروناوائرس کے مریضوں کے لئے فیلڈ ہسپتالوں اور قرنطینہ سینٹرز میں بہترین طبی سہولیات کا بندوبست کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید ضلع بھر کی عوام سے اپیل کی کہ ماسک کا استعمال ضرور کریں، غیر ضروری سفر اور گھروں سے نکلنے سے پرہیز کریں،اپنے ہاتھوں کو بار بار صابن سے دھوئیں اور ہینڈ سینیٹائزر سے استعمال کو یقینی بنائیں ۔

Leave a reply