کراچی : یوم دفاع ؛یوم شہداء:کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیزنےافسران ،جوانوں اورشہدا خاندان کو فوجی ایوارڈزسےنوازا ،اطلاعات کے مطابق آج ملک بھرمیں یوم دفاع پاکستان بھرپورشوق اورجزبے سے منایا گیا ہے ، ادھروطن عزیزکی خاطرلڑنے والے اورقربان ہونے والے پاک فوج کے شہدا کوفوجی اعزازات سے نوازا گیا
ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں آج ایک تقریب کراچی میں بھی ہوئی جس میں کمانڈر کراچی کورلیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے یوم دفاع اور یوم شہدا پر افسران ، جوانوں اور شہدا خاندان کو فوجی ایوارڈز سے نوازا۔ ملیر کینٹ کراچی میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
ملیرکینٹ میں اس تقریب میں 11 ستارہ اول امتیاز ملٹری ، 13 تمغہ امتیازملٹری اور 14 تمغہ بسالات افسران ، سپاہی اورشہداکے اہل خانہ کو اعزاز سے نوازا گیا۔
تقریب میں خدمت انجام دینے والے فوجی افسران ، سپاہی اور شہدا کے اہل خانہ نے شرکت کی۔ قبل ازیں لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے سی او ایس کی جانب سے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔