راولپنڈی:جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیرصدارت جی ایچ کیومیں کورکمانڈرزکانفرنس ،اطلاعات کے مطابق آج پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ کی زیرصدارت کورکمانڈرزکانفرنس منعقد ہوئی ،

پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے والوں کو سخت جواب دیا جائے گا، ہم نے امن واستحکام کے حصول کیلئے بھاری قیمت ادا کی ہے،کانفرنس میں بلوچستان ، قبائلی اضلاع اور ملک میں دہشتگردی کی حالیہ لہر پر غور کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت جی ایچ کیو میں کورکمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا، کانفرنس میں بلوچستان ، قبائلی اضلاع اور ملک میں دہشتگردی کی حالیہ لہر پر غور کیا گیا۔

کانفرنس میں قومی سلامتی اور علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس کے شرکاء نے کہا کہ ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا۔ شرکاء کی جانب سے سول ملٹری شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم نے امن واستحکام کے حصول کیلئے بھاری قیمت ادا کی ہے۔ملک کا امن تباہ اور عدم استحکام کا شکار کرنے والوں کو سخت جواب دیا جائے گا۔

Shares: