قصور
حق اور سچ کی آواز بلند کرنا صحافی کا جرم ٹھہرا،مقدمہ و دھمکیوں کا سامنا،صحافی برادری کا احتجاج،وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس کی اپیل
تفصیلات کے مطابق قصور کے معروف صحافی و وکیل سردار شریف سوہڈل صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور نے ہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ دینے کی کوشش کی اور بلا تفریق کرپشن کی نشاندھی کرنے کے لٸے اپنا کردار ادا کیا اور ذمہ دار پاکستانی شہری ہونے کے ناطے کرپشن کے خلاف کھل کر قلم اٹھایا
انہوں نے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے دفاتر پٹوار خانے رجسٹری برانچ۔ڈومیساٸل برانچ وغیرہ میں رشوت کے بغیر عوام کے جاٸز کام نا ہونے پر ڈپٹی کمشنر کو کئی بار شکایت کی، اخبارات کے ذریعے و کھلی کچہریوں اور ان کے دفتر جا کر شکایات کیں جس پر چاہٸیے تھا کہ ڈپٹی کمشنر اس سلسلہ میں اپنا فرض ادا کرتے مگر وہ آگ بگولہ ھو گٸے اور سردار شریف سوہڈل کے کو جھوٹے مقدمات میں الجھانے کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں اور اپنے ایک قریبی رشتہ دار اکرام انصاری کی مدعیت میں ان کے خلاف ایک جھوٹی کہانی بنا کر درخواست تیار کی اور ایس ایچ او بی ڈویژن انسپکٹر منیر حسین کو اپنے دفتر بلوا کر ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا
اس سلسلہ میں عوامی نماٸندگان صدر مسلم لیگ ن لاھور ڈویژن اور سابق ایم این اے میاں وسیم اختر شیخ، ممبر پنجاب اسمبلی نعیم صفدر انصاری،حاجی صفدر علی انصاری نے بھی ڈی سی کو سمجھانے کی کوشش کی اور معاملے کو میرٹ پر بذریعہ پنچاٸت حل کرنے کا کہا مگر انہوں نے ان کے سامنے اقرار کیا کہ اس نے اپنے قریبی رشتہ دار کی مدعیت میں امانت میں خیانت کی درخواست دی ھے اور ڈی پی او قصور کو بھی مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کیا ھے
ایچ ایچ او نے درخواست پر کارواٸی کے لٸے ڈی ایس پی سٹی کو لیٹر لکھ دیا ھے
صدر ڈسٹرکٹ بار قصور فہد اکرم نے بھی متعلقہ افسران کو جھوٹا مقدمہ درج کرنے سے منع کیا ھے تاہم جونیٸر پولیس افسران ڈپٹی کمشنر قصور سے خاٸف نظر أتے ہیں جو کہ انصاف کا قتل ھے البتہ موجودہ ڈی پی او قصور اچھی شہرت کے حامل ہیں جن سے قصور کی صحافی برادری کی اپیل ہے کہ میرٹ پہ دو طرفہ فریقین کی بات سن کر کاروائی کی جائے اور کرپشن کے خلاف آواز بلند کرنے والے سینیئر ترین صحافی کے خلاف ذاتی انتظامی کارروائی کو رکوایا جائے
قصور کی صحافی برادری نے آزادی صحافت پہ شب خون مارنے والے افسران کے خلاف وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس کی اپیل کی ہے