وفاقی بجٹ میں ملازمین کیلئے 20 فیصد تک تنخواہوں میں اضافے کی ابتدائی تجویز تیار کرلی گئی ہے۔وزارت خزانہ نے تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ تک تجاویز وزیراعظم کی ہدایت پر تیار کی ہیں،ذرائع کے مطابق1 سے 22 گریڈ کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ سے تقریباً 140 ارب روپے کا امپیکٹ آئے گا۔1 سے 16 گریڈ کے ملازمین کیلئے میڈیکل اور کنوینس الاؤنس میں 2 سو فیصد اضافے کا مطالبہ ہے،1 سے 16 اسکیل ملازمین کو 18 سو روپے کنوینس الاؤنس اور 1500 روپے میڈیکل الاؤنس مل رہا ہے۔17 اور 18 گریڈ کے افسران کو اس وقت 5 ہزار روپے کنوینس الاؤنس مل رہا ہے،17 سے 18 گریڈ کیلئے بھی کنوینس الاؤنس میں 200 فیصد اضافے کی ابتدائی تجویز ہے۔ذرائع کا کہنا ہے1 سے 16 اسکیل کے ملازمین کو 2021 اور 2022 میں 25 اور 15 فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس ملا تھا،صوبوں اور وفاق کے ملازمین کی تنخواہوں میں فرق کو کم کرنے کیلئے ڈسپیریٹی الاؤنس جاری رکھنے کی بھی تجویز ہے۔
مزید دیکھیں
مقبول
اوچ شریف: ترقیاتی منصوبے میں کرپشن کا انکشاف، عوامی مفادات کو نقصان
اوچ شریف، باغی ٹی وی(نامہ نگار ، حبیب خان):...
ترک صدر اور ٹرمپ میں ٹیلی فونک رابطہ
ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان اور امریکی صدر...
یو اے ای کا تل ابیب میں بین المذاہب افطار کا اہتمام
تل ابیب: متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے دارالحکومت...
59 سالہ خاتون یوٹیوب سے ٹپس سیکھ کر ماؤنٹ ایورسٹ کے بیس کیمپ پر پہنچ گئی
بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون...
نیتن یاہو کا غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ پر...
سرکاری ملازمین کیلئے 20 فیصد تک تنخواہوں میں اضافے کی ابتدائی تجویز تیار
