کرپشن اور کرپٹ مافیا کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح ڈٹ کر مقابلہ کریں

0
43

سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )سید شہباز حسین نقوی، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا تعینات
سید شہباز حسین نقوی نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کا چارج سبھالتے ہی اینٹی کرپشن سرگودھا ریجن کے تمام افسران سے خصوصی میٹنگ کی۔
پروفیشنل اور بلیک میلر درخواست بازوں کے خلاف کاروائیاں کر کے اور اُن کو بلیک لسٹ کریں تفصیلات کے مطابق سید شہباز حسین نقوی، نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھاکا چارج سبھالتے ہی اینٹی کرپشن سرگودھا ریجن کے تمام انکوائری، تفتیشی اور لیگل افسران سے خصوصی میٹنگ کی جس میں تمام افسران نے اپنا اپنا تعارف کروایا، اپنی برانچ اور کام کے متعلق نئے تعینات ہونے والے ریجنل ڈائریکٹر صاحب کو بریف کیا۔میٹنگ کے دوران ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب اور موجودہ حکومت کا ویژن کے مطابق کرپٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں بلاامتیاز جاری رکھیں، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے تمام افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ کسی بے گناہ کو چالان نہ کریں اور گنہگار کو نہ چھوڑیں، اس کے علاوہ جتنے بھی پرانے کیسز ہیں اُن کو جلد از جلد میرٹ پر یکسو کر کے چالان عدالت میں جمع کروائیں،پروفیشنل اور بلیک میلر درخواست بازوں کی لسٹ تیارکریں اور اُن کے خلاف 182کی کاروائیاں کر کے اور اُن کو بلیک لسٹ کروائیں، اس کے علاوہ اُنہوں نے کہا کہ کسی کے خلاف انتقامی کاروائی نہ کریں، کسی کو سنے بغیر کوئی فیصلہ نہ کریں۔سید شہباز حسین نقوی، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے نثار احمد جوئیہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر(مانیٹرنگ)، اینٹی کرپشن سرگودھا کو ہدایت جاری کیں کہ روزانہ کی بنیاد پر تین تین افسران کے ساتھ کیس ٹو کیس بریفنگ میٹنگ کروائیں جس میں ہر افسر کیس کی مکمل بریفنگ دے گا، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے تمام افسران کو ہدایت کی وہ ایمانداری سے کام کریں، اس محکمہ کی ساکھ کو مزید بہتر کریں اورو ہ کرپشن اور کرپٹ مافیا کے خلاف سیسا پلائی دیوار کی طرح ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور ارض وطن پاکستان کو کرپشن جیسی لعنت سے پاک کرنے میں اپنا اپنا کلیدی کردار ادا کریں

Leave a reply