محکمہ مال کے کرپٹ افسران نے شہری کو وراثتی رقبہ سے محروم کر دیا

محکمہ مال کے کرپٹ افسران نے شہری کو وراثتی رقبہ سے محروم کر دیا

شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی )محلہ حبیب کالونی کے رہائشی محنت کش محمد عثمان نے ڈپٹی کمشنرشیخوپورہ کومحکمانہ کاروائی برخلاف ریونیو عملہ،حلقہ پٹواری،نائب تحصیلدار،تحصیلدار،قانونگو،اسٹنٹ کمشنراے سی ٹوودیگر ریونیوسٹاف کھٹیالہ ورکاں تحصیل مریدکے ضلع شیخوپورہ کو دے دی درخواست گزار کے مطابق مذکوہ افراد ومحکمہ جات اختیارات کا ناجائز استعمال،ریکارڈ میں بدنیتی،وبدیانتی کرتے ہوئے محکمانہ اختیارات کاناجائزاستعمال کرنے

،دھوکہ دہی،جعل سازی وفراڈاپنے سیٹ عہدے کاغیر قانونی استعمال کرتے ہوئے مثل حقیقت بندوبست سال1969/70جمبندی سال1979/80موضع کھٹیالہ ورکاں میں غیر قانونی جعل سازی وفراڈکرتے ہوئے بغیر شامل ہونے مبینہ انتقالات نمبر941موضع کھٹیالہ ورکاں انتقال نمبری5بحق عبدالمجید جمبندی سال1979/80رقبہ138k/12mسردارخان مرحوم کاغیرقانونی عمل کرنے اورغیرقانونی حقوق ملکیت منتقل کرنے اورپرت پٹواری جعل سازی وفراڈکرتے ہوئے غیرقانونی وجعلی ریکارڈ رکھنے وکارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے

درخواست گزار نے کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مبینہ انتقالات نمبری5,941مذکورہ بالاموضع کھٹیالہ ورکاں نہ صرف غیرقانونی ہیں ریکارڈ کا حصہ نہ ہیں جوشامل بندوبست،مثل جمبندی نہ ہیں،سائل کے مطابق مبینہ غیر قانونی اور خلاف قانون ایکٹ جومذکورہ بالاالزام علیہان ودیگر ملوث ریونیوسینٹر آفیسران نے باہم ساز باز ہوکر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اپنے مذموم مقاصدکے حصول کے لیے ریونیو ریکارڈمیں دھوکہ دہی،جعل سازی،وفراڈ کرتے ہوئے،غیر قانونی وناجائزمسلم فیملی کے ساتھ انتہائی سخت زیادتی کرتے ہوے اورانکو مسلمان ہونے کی سزا دیتے ہوئے خلاف قانون سردار خان مرحوم وغیرہ کو انکے آبائی وراثتی وقانونی رقبہ سے محروم کردیا ہے،اور بعدازاں ڈسٹرکٹ کلکٹرشیخوپورہ نے اختیارات کاناجائز استعمال کرتے ہوئے زبردستی خلاف قانون از خود سال1988میں اراضی مذکورہ بالاناجائز قبضہ کیا،جو ریونیوریکارڈ میں جعل سازی وفراڈ کرکے کی گئی

Comments are closed.