اسلام آباد:مریم کے ابوچوراورآزاد،میرے ابوبےگناہ مگرمجرم،کیایہ کھلا تضاد نہیں، بلاول بول پڑے،اطلاعات کےمطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کرپشن کے جرم میں‌سزایافتہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو حقیقی چورقراردیتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری بغیر کسی جرم کے جیل میں ہیں اور نواز شریف مجرم ہوکر بھی ملک سے باہر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پمز اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل بورڈ نے آصف زرداری کا چیک اپ کیا ہے، ابھی رپورٹ نہیں آئی ہے، آصف زرداری کا علاج ہم کراچی کے ہسپتال میں کرائیں گے۔

ذرائع کےمطابق ایک سوال کے جواب میں چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ آصف زرداری کو وہ سہولیات ملیں جو ہر شہری کا حق ہے، مخالفین کو دباؤ میں رکھنے کے لیے حکومت حربے استعمال کرتی ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی برسی لیاقت باغ راولپنڈی میں منائی جائے گی، حکومت عوام کے مسائل حل کرے پاکستان کے عوام اپنے مسائل کا حل دیکھنا چاہتے ہیں۔

Shares: