عمران خان کے لیے کرپٹ وزیراعظم کا سرٹیفکیٹ!

0
51

مسلم لیگ (ن)پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری کا فردوس عاشق کی پریس کانفرنس پر ردعمل

عظمی بخاری نے اپنا ردعمل پیش کرتے ہوئے کہا کہ فردوس باجی آپ نے کونسے محاذوں پر جھنڈے گاڑھے جو پی ڈی ایم آپ کو تمغے دے ؟ عمران اور بزدار ہر محاذ پر ذلیل و خوار ہورہے ہیں اور ہم سے شاباش کی توقع کررہے ہیں- عالمی ادارے عمران خان کو کرپٹ وزیراعظم کے سرٹیفکیٹس سے نواز رہے ہیں- جو شخص اپنی کرسی بچانے کےلیے مافیا ازم کے پاؤں پڑے عوام اس سے خیر کی توقع کیسے کرسکتی ہے- شرپسند اور انتشار پسند حکومتی ترجمان صرف عوامی جذبات بھڑکانے کی نوکری کررہے ہیں- ٹھگو انسٹیٹیوٹ آف پاکستان سونامی خان کی نالائقیوں کو چھپانے کےلیے دن رات ہلکان ہوتا ہے- کل پوری قوم نے دیکھ لیا کس طرح پلانٹڈ "وزیراعظم عوام کے ساتھ”ڈرامہ رچایا گیا-

وزیراعظم ہاؤس کے دوسرے کمرے میں بیٹھے میڈیا سیل کے لوگ ہی بار بار کالز کرتے رہے- عوام اب ان ٹوپی ڈراموں کی جھانسے میں نہیں آنے والی- فردوس باجی یہ این آر او کا چورن بھی کہیں اور جاکر بھچیں یہاں آپ دال نہیں گلنے والی-

Leave a reply