ٹھٹھہ : اعلیٰ آفیسران کاکماؤ پوت ،جرائم پیشہ عناصر کاسرپرست ایس ایچ اودوبارہ عوام پر مسلط کردیا گیا

ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی )اعلیٰ آفیسران کاکماؤ پوت ،جرائم پیشہ عناصر کاسرپرست ایس ایچ او دوبارہ عوام پر مسلط کردیا گیا،عوام کاایماندار اعلیٰ پولیس آفیسران سے نوٹس لینے کامطالبہ
تفصیل کے مطابق گذشتہ ہفتے عوامی مطالبہ پر ایس ایچ او ٹھٹھہ کو تھانہ ٹھٹھہ سے تبدیل کر دیا گیا تھا لیکن مبینہ طورپر ایس ایس پی ٹھٹھہ کاکماؤپوت اللہ ڈینو پنھورکو دوبارہ تھانہ ٹھٹھہ میں تعینات کردیا گیاہے،جس نے آتے ہی شہریوں اور صحافیوں کو گالیاں دینا شروع کردیں اور کہاکہ تم لوگوں نے میراکیااکھاڑلیا ، مجھے کوئی ہٹانے والا پیدا ہی نہیں ہوا ہے،آئی جی سندھ تک میرے اپنے بندے بیٹھے ہیں، میں جب تک چاہوں گایہاں ایس ایچ او تعینات رہوں گا ،ایس ایچ او موصوف نے غلیظ گالیاں بکتے ہوئے کہا کہ تم لوگوں سے جو ہوسکتا ہے کرلو،یاد رہے ذرائع کاکہنا ہے کہ مبینہ طورپر ٹھٹھہ شہر کی شوگر ملزسے لوہا چوری بھی اسی ایس ایچ اوکی سر پرستی میں کی جاتی ہے،اس کے علاوہ شہر میں آکڑا پرچی جوا ، منشیات سمیت برائی کے اڈوں کی سرپرستی بھی یہی ایس ایچ او کرتا ہے، ایس ایچ اوتھانہ ٹھٹھہ اللہ ڈینو نے اپنے ان مذکورہ دھندوں کی دیکھ بھال کیلئے دو بندے رکھے ہوئے ہیں، ایک کانام مجید ہے جو اپنے آپ کو اے ایس آئی کہلاتا ہے دوسرا موسیٰ پالاری ہے جو ایس ایچ او ٹھٹھہ کے کہنے پر سارے دونمبر کاموں کی ریکوری کرتا ہے ،دوسری جانب ایس ایچ او ٹھٹھہ تھانے میں اگر کو ئی صحافی یا معزز شہری کسی کام سے چلاجائے تو اس وقت وہ واپس نہیں جاسکتا جب تک ایس ایچ او ٹھٹھہ کے گھٹیا الفاظ نہ سنے، ٹھٹھہ کے شہریوں نے آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی حیدرآباد سے نوٹس لیکرآزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیاہے اور یہ بھی کہا کہ یہ بھی معلوم کیا جائے کہ ایس ایس پی ٹھٹھہ کی کیامجبوری ہے کہ ایک ہی ہفتہ کے اندر اس کرپٹ اور بد زبان ایس ایچ او کو دوبارہ ٹھٹھہ شہر کی عوام پرمسلط کردیا گیا.

Leave a reply