ماہ رمضان میں بینکوں کے اوقات کار تبدیل

0
44
state bank

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رمضان المبارک کے لیے دفتری اوقات کار جاری کر دیے ہیں۔ جبکہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے پاکستان میں کل بروز جمعرات 23 مارچ سے رمضان المبارک کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد اسٹیٹ بینک نے بینکوں کے اوقات کار جاری کر دیے ہیں۔


مرکزی بینک کی جانب سے سوشل میڈیا پر اہل وطن کو رمضان المبارک کی مبارکباد دیتے ہوئے دفتری اوقات کار سے متعلق بتایا گیا۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ رمضان المبارک میں پیر سے لیکر جمعرات تک بینکس صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک عوامی لین دین کے لیے کھلے رہیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب
ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے
جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم
ٹیم غازی نے نیشنل برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرلیا
پاکستان اور کرغزستان علاقائی اقتصادی انضمام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے. مہر کاشف
گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائیلیسز کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ
مرکزی بینک کے مطابق جمعے کے روز بینک صبح 8 بجے سے دوپہر ایک بجے کھلے رہیں گے جبکہ دوسری جانب یہ خیال بھی رہے کہ رمضان المبارک کے پہلے دو روز ملک بھر میں بینک بند رہیں گے، کل بروز جمعرات تمام بینک 23 مارچ کی عام تعطیل کی وجہ سے بند رہیں گے جبکہ دوسرے روزے بینک زکوٰۃ کٹوتی کی وجہ سے عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔

Leave a reply