28لاکھ کی کرپشن لیکن ڈیوٹی پر بحال
شیخوپورہ ( نمائندہ باغی ٹی وی محمد فہیم شاکر سے) محکمہ سوشل ویلفئیر کے ملازمین ندیم اور یاسین نے مستحقین کو ادویہ فراہم کرنے میں کرپشن کرتے ہوئے 28 لاکھ روپے غبن کئے جبکہ سزا کے طور پر ان کی صرف ٹرانسفر کی گئی ہے
باغی ٹی وی کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق محکمہ سوشل ویلفئیر کی طرف سے مستحقین کو ٹراما سنٹر شیخوپورہ میں ادویہ فراہم کرنے کی ذمہ داری ندیم اور یاسین نامی ملازمین کی تھی
ٹراما سنٹر میں آنے والے مستحقین کو ادویہ فراہم کرنے کے نام پر انہوں نے جعلی دستخطوں کا سہارا لیتے ہوئے سرکاری کاغذات میں 28 لاکھ روپے کی ایسی ادویات کی فراہمی ظاہر کی جو فراہم کی ہی نہیں گئی تھیں
یہ 28 لاکھ روپے اپنی جیب میں ڈال کر سیر و شکر ہو رہے
یہیں پر بس نہیں ، محکمے کے علم میں آنے کے بعد ان کو سزا کے طور پر ندیم نامی شخص کو سوشل ویلفئیر سے دارالامان شہر شیخوپورہ اور یاسین نامی شخص کو اٹک میں ٹرانسفر کر دیا گیا
یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا ٹرانسفر کر دینے سے مذکورہ کرپشن کی رقم واپس خزانے میں جمع ہو گئی ؟
دوسرا سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر دارالامان کی انتظامیہ کو مذکورہ شخص کی کرپشن کا علم تھا تو انہوں نے ایسے بدکردار شخص کو اپنے محکمے میں ٹرانسفر کیوں ہونے دیا ؟
کیا سرکاری خزانے کو لوٹنے والے یونہی آزاد پھرتے اور سرکاری نوکری کرتے رہیں گے ؟