کرپشن سے پاک پاکستان کے واحد ادارے ریسکیو 1122 نے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

0
42

ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر نے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ سال 2020میں پنجاب بھر میں ریسکیو 1122نے 1.1ملین متاثرین کو ریسکیوسروس فراہم کی، ریسکیو 1122نے صوبائی دارالحکومت میں تمام اضلاع سے زیادہ 151000 ایمرجنسی کالز پر ریسپانڈ کیا،14ہزار سے زائد ممکنہ کورونا مریضوں کو قرنطینہ اور ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا،

ڈاکٹر رضوان نصیر نے مزید کہا کہ سب سے زیادہ روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ صوبائی دارالحکومت لاہور میں رپورٹ ہوئے، پنجاب بھر میں سال 2020میں 3لاکھ 10ہزار سے زائد روڈ ایکسیڈنٹ پہ ریسکیو سروس فراہم کی گئی، سال 2020میں 3600سے زائد افراد روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ہوئے،

ڈاکٹر رضوان نصیر نے مزید کہا کہ پنجاب بھر میں 15500سے زائد آگ کے حادثات پہ ریسکیو فائر سروس نے ریسپانڈ کیا،اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے 1ہزار سے زائد عمارات گرنے پہ بروقت ریسکیو سروس فراہم کی،1400سے زائد ڈوبنے، 157سلنڈر پھٹنے اور 23900سے زائد بلندی/چھت سے گرنے کے واقعات ہوئے، محفوظ معاشرے کے قیام کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا،

Leave a reply