کاسمیٹکس مینو فیکچرنگ ایسوسی ایشن کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں پاکستان کاسمیٹکس مینو فیکچرنگ ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت ہوئی ،عدالت نے درخواست سماعت کے لئے منظورکر لی۔
عدالت نے کہا کہ درخواستگزار پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی سے منظوری کے بعد سینیٹائزرکی مارکیٹ میں فروخت کرے۔ وفاقی حکومت کے وکیل ڈپٹی اٹارنی جنرل سرفراز علی خان نے درخواست کی مخالفت نہ کی ،مسٹر جسٹس علی باقر نجفی نے رائے شعبان علی ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست پر سماعت کی ۔
درخواست مین ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی۔پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی اور ڈرگ انسپکٹر جنرل پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار نے کہا کہ انکے کے تیار کردہ سینیٹائزر ڈبلیو ایچ او کے سٹینڈرڈ کے عین مطابق ہیں ۔ انکے تیار کردہ سینیٹائزر اعلی اور معیاری ہیں ۔انکے سینٹاہزر پی ایس کیو سی سے منظور کردہ ہیں ۔ییہ سینیٹائزر ڈرگ نہیں ہیں ۔اور یہ ڈریپ کے دائرہ اختیار میں نہیں اتے۔
انکو ناجائز تنگ اور حراسان کیا جا رہا ہے ۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت انکو ناجائز تنگ اور حراساں کرنے سے روکے۔ عدالت انکے تیار کردہ سینیٹائزر کو مارکیٹ میں فروخت کی اجازت دے