کپاس کی فصل کی چنائی کرنے والوں کے لیے محکمہ زراعت کی خصوصی ہدایات

0
56

فیصل آباد۔ (اے پی پی)محکمہ زراعت نے ہدایت کی ہے کہ آلودگی سے پاک کپاس حاصل کرنے کیلئے کاشتکار چنائی احتیاط کے ساتھ کریں کیونکہ آلودگی سے پاک کپاس کی کوالٹی بہتر اور اس کے نرخ زیادہ ملتے ہیں۔ محکمہ کے ذرائع نے کہاکہ کاشتکار چنائی اس وقت شروع کریں جب تقریباً 40 سے50 فیصد ٹینڈے کھل جائیں۔ انہوں نے بتایاکہ چنائی کا صحیح وقت 10 بجے صبح سے شام 4 بجے تک ہے۔انہوں نے کہاکہ آسمان پر بادل ہوں اور بارش کا امکان ہو تو چنائی نہ کی جائے نیز چنائی پودے کے نچلے حصے سے شروع کی جائے اور اس میں پتیاں وغیرہ شامل نہیں ہونی چاہئیں۔اسی طرح چنی ہوئی کپاس کو گیلی جگہ پر نہ رکھا جائے۔ کپاس کی اقسام کو علیحدہ علیحدہ رکھا جائے ۔انہوں نے کہاکہ کپاس کی پھٹی کو کھیت سے جننگ فیکٹری یا سٹور میں منتقل کرتے وقت سوتی کپڑے کے بورے استعمال کرنے چاہئیں۔

Leave a reply