ہیتھرو ایئرپورٹ؛ یورینیم کی تصدیق کے بعد انسداد دہشت گردی پولیس کی تحقیقات

ہیتھرو ایئرپورٹ؛ بیگ میں یورینیم کی تصدیق کے بعد کاؤنٹر ٹیرر پولیس کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے ملنے والے مشکوک بیگ میں یورینیم کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی ہے۔ بارڈر فورسز کی جانب سے تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی کی پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

یاد رہے کہ ایئرپورٹ سے یورینیم سے بھرا بیگ 29 دسمبر2022 کو پکڑا گیا تھا جس سے متعلق پولیس کا کہنا تھا کہ یورینیم سے عوام کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق ہیتھرو میں بارڈر فورس کے افسران کی جانب سے یورینیم سے آلودہ مواد قبضے میں لینے کے بعد انسداد دہشت گردی کی پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔


کمانڈر رچرڈ سمتھ کے مطابق "میں عوام کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ آلودہ مواد کی مقدار بہت کم تھی اور ماہرین نے اس کا اندازہ لگایا ہے کہ اس سے عوام کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ "اگرچہ ہماری تفتیش ابھی تک جاری ہے، اب تک کی ہماری پوچھ گچھ کے مطابق، اس کا کسی براہ راست خطرے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ جیسا کہ عوام توقع کررہی.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
اوگرا نے گیس چوہتر فیصد تک مہنگی کرنے کی منظوری دے دی
عمران خان پاکستان کی نہیں بلکہ کسی اور کی ترجمانی کر رہے. شیری رحمان
ڈاکوؤں نے جہیز کا سامان لوٹ کر گھر کے واحد کفیل کوبھی قتل کردیا
پی ڈی ایم، پی پی پی، پی ٹی آئی ٹرائیکا نے ہماری تہذیب، سماج، سیاست اور معیشت سمیت سب کچھ تباہ کردیانسراج الحق

انہوں نے کہا کہ یہ ہماری بندرگاہوں اور سرحدوں کی نگرانی کرنے کے لیے ہمارے اور ہمارے شراکت داروں کے پاس موجود بہترین صلاحیت کو اجاگر کرتا ہے تاکہ عوام کو ان کی حفاظت اور سلامتی کو لاحق کسی بھی ممکنہ خطرات سے محفوظ رکھا جا سکے جو برطانیہ میں آ رہے ہیں۔ ان کے مطابق ہم مزید چھان بین بھی کررہے ہیں اور جیسے کوئی نئی پیش رفت ہوگی ہم بتادیں گے لیکن عوام اور مسافروں کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے.

Shares: