سڈنی:10 ہزاراونٹوں کومارنےکافیصلہ، کس ملک نے اورکیوں کیا ؟ خبرنے ہلچل مچا دی ،اطلاعات کے مطابق حکام نےبہت زیادہ پانی پینےکی وجہ سے 10 ہزاراونٹوں کوقتل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی حکام اونٹوں کو قتل کرنے کی 5 روزہ مہم کا آغاز9 جنوری سےکریں گےجس کی وجہ ان کابہت زیادہ پانی پینا بتائی گئی ہے۔

میڈیارپورٹس میں بتایاگیاہےکہ آسٹریلوی حکام اس منصوبے پرعملدرآمد کےلیے ہیلی کاپٹر استعمال کریں گے۔ پیشہ ورشوٹرزہیلی کاپٹرکےزریعے 5 دنوں میں فضائی آپریشن کےدوران10 ہزاراونٹوں کوماریں گے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کےمطابق اونٹوں کی قتل کرنےکی ایک وجہ خشک سالی بھی ہے۔ اونٹوں کےخلاف آپریشن 9 جنوری سےشروع کیاجائےگا ۔

جنوبی آسٹریلیاکےمحکمہ جنگلات کا کہناہےکہ اے پی وائی لینڈ میں اونٹوں کےچرنے کی وجہ سےنتیجےمیں بنیادی نظام کو نقصان پہنچ رہا ہے، خاندان اور برادریوں کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے اوراونٹوں کی بڑے پیمانے پر موجودگی دیگرجانوروں کی فلاح و بہبود کے لیے خطرہ ہے ۔ایک اندازےکےمطابق آسٹریلیامیں 12 لاکھ سےزائدجنگلی اونٹ موجودہیں۔واضح رہےکہ آسٹریلیا کے جنگلات میں نومبر سے لگی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے جس میں اب تک 480 ملین جانوروں سمیت 20 سے زائد افراد بھی ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہوچکے ہیں

Shares: