سپریم کورٹ آف پاکستان نے ریلوے کو زمین لیز کرنے کیلئے وفاقی حکومت سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا
دوران سماعت سپریم کورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلوے غیراستعمال شدہ زمین کیلئے قانونی ریگولیٹری نظام وضع کرے ریلوے زمین کو استعمال کرنے کیلئے وفاقی حکومت اور پارلیمنٹ سے رجوع کرے ایک لاکھ 69 ہزار ایکڑمیں سے ریلوے آپریشنز کیلئے ایک لاکھ 26 ہزار ایکڑ اراضی استعمال ہو رہی ہے یلوے کی 16 ہزار ایکڑ اراضی توسیع منصوبوں کیلئے رکھی گئی ہے ریلوے نے 10 ہزار ایکڑاراضی ریونیو کیلئے لیز پر دے رکھی ہے سپریم کورٹ نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ریلوے کا بزنس پلان قابل عمل ہے یا نہیں، عدالت فیصلہ نہیں کر سکتی
ویلکم بیک پرانا پاکستان،ظلم بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے،بلاول
عمران خان کے سابق وزیراعظم ہونے کے بعد استعفوں کی لائنیں لگ گئیں
بے جا لوگوں کو جیلوں میں نہیں بھجوائیں گے لیکن قانون اپنا راستہ لے گا،شہباز شریف
قبل ازیں سپریم کورٹ نے ریلوے ملازم کی بنیادی تنخواہ میں 75 روپے اضافے کی اپیل خارج کردی۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ریلوے ملازم کی تنخواہ میں اضافے کے کیس پر سماعت کی جس دوران چیف جسٹس نے اپیل زائد المعیاد قرار دے کر خارج کردی۔ریلوے ملازم غیاث کی درخواست پر سماعت میں عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے مکالمہ کیا آپ کے مؤکل نے تنخواہ میں 75 روپے کا اضانہ نہ ملنے پر اپیل دائرکی جس کے مطابق 1983 میں ان کی بنیادی تنخواہ میں75 روپے اضافہ ہوناچاہیے تھا۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کا مؤکل اپیل دائر کرنے میں 20 سے 25 سال سوچتا رہا، مؤکل کی ٹریبونل میں اپیل زائد المعیاد تھی، سپریم کورٹ میں بھی آپ کی اپیل زائد المعیاد ہے۔ بعد ازاں عدالت نے ریلوے ملازم کی بنیادی تنخواہ میں 75 روپے اضافے کی اپیل خارج کردی