عدالت جانے کے باوجود الیکشن کمیشن نے دیا قاسم سوری کو بڑا جھٹکا

0
150

الیکشن کمیشن نے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کو ڈی نوٹیفائی کردیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قاسم خان سوری کو الیکشن ٹریبونل بلوچستان کے فیصلے کی روشنی میں ڈی نوٹیفائی کیا گیا ،این اے 265 کوئٹہ پرلشکری رئیسانی نے قاسم سوری کے خلاف درخواست دائر کی تھی.

قبل ازیں قاسم سوری نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ،قاسم سوری نے نعیم بخاری ایڈووکیٹ کی وساطت سے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے.سپریم کورٹ میں‌ دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ کہ الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے

ہار نہیں مانتا، الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف قاسم سوری کہاں پہنچ گئے؟

این اے265 میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی کامیابی کالعدم قراردے دی گئی ، مطابق لشکری رئیسانی نے قاسم خان سوری کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا ،الیکشن ٹربیونل نے فیصلہ سنا دیا، این اے 265 سے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کامیاب ہوئے تھے، الیکشن کمیشن نے نادرا رپورٹ کی روشنی میں فیصلہ سنایا،

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی کامیابی کالعدم قرار

الیکشن ٹربیونل کی سربراہی جسٹس عبداللہ بلوچ نےکی الیکشن ٹربیونل نے این اے 265 میں دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم دے دیا ،بی این پی امیدوار لشکری رئیسانی نے قاسم سوری کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا

Leave a reply