وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس ہوا
اجلاس میں سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی، صوبائی وزیر راجہ بشارت ،پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور بھی موجود تھے اجلاس میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کاجائزہ لیا گیا ، اجلاس میں پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی صوبائی معاون خصوصی عامر سعید راں،پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ محمد خان بھٹی،ایڈووکیٹ جنرل احمد اویس،سیکرٹری قانون او ردیگر نے شرکت کی
سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مبینہ ملزم،سابق آئی جی پنجاب کو بلٹ پروف گاڑی نہ دی تو …عدالت کا بڑا حکم
سانحہ ماڈل ٹائون، دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف درخواست پرسماعت، چیف جسٹس کا بڑا حکم
ملزموں کو ترقیاں ملنے پر وزیراعظم کو مبارکباد دینے کیلئے الفاظ نہیں مل رہے:ڈاکٹر طاہرالقادری
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن کیس میں انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو ہر صورت میں انصاف مہیا کیاجائے گا۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں مظلوم خاندانوں کو انصاف فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں انصاف کی ذمہ داری پوری کرکے اللہ تعالیٰ اور عوام کے سامنے سرخروہوں گے۔ متاثرین سانحہ ماڈل ٹاؤن کی معاونت کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائیں گے۔ عدالتی احکامات کی روشنی میں جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا جائے گا سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بعد سب سے پہلے وہاں پہنچے اور ان کی داد رسی کی۔
ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کے پیش نہ ہونے پر عدالت برہم
آئی جی پنجاب سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث پولیس افسروں اور اہلکاروں کو عہدوں سے ہٹائیں: خرم نواز گنڈاپور