اسلام آباد ہائیکورٹ، جماعت اسلامی کی کراچی کی چھ یونین کونسلز میں دوبارہ گنتی روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی

عدالت نے چھ یونین کونسلز میں دوبارہ پولنگ کا حکم دینے کا عندیہ دے دیا، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دوبارہ پولنگ کا حکم دینے سے قبل مدمقابل امید واروں کو بھی سن لیتے ہیں ،جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو چھ امیدوار مقابلے میں تھے انھیں نوٹس کردیتے ہیں ، آئیندہ سماعت 19 اپریل تک دوبارہ گنتی روکنے کے عدالتی حکم میں توسیع کر دی گئی ،جماعت اسلامی کی جانب سے وکیل قیصر امام، حسن جاوید شورش پیش ہوئے،الیکشن کمیشن کی جانب سے سعد حسن عدالت کے سامنے پیش ہوئے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی

وکیل قیصر امام نے کہا کہ کراچی کی چھ یونین کونسلز میں ووٹوں کے تھیلے کھل چکے تھے ،فارم 12 بھی فراہم نہیں کیا گیا ، دھاندلی کے واضح شواہد موجود ہیں ، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پھر تو الیکشن کمیشن کو دوبارہ پولنگ کی جانب جانا چاہیئے تھا ، صاف شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے عدالت نے چھ یونین کونسل میں مخالف امیدواروں کو نوٹس جاری کردیا ،کیس کی مزید سماعت 19 اپریل تک ملتوی کر دی گئی

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

کراچی کو ایسے فرد کی ضرورت ہے جو اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لیکر چلے۔

، جماعت اسلامی کو چاہیے پیپلزپارٹی کی اکثریت کو مانے

حلقہ بندیوں میں تحفظات کے باوجود بھی ہم الیکشن میں گئے،

Shares: