عدالتی فیصلہ، نواز شریف بیرون ملک کب روانہ ہونگے؟ حکومت سپریم کورٹ جا پائیگی یا نہیں؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف منگل کو لندن کے لیے روانہ ہوں گے،نواز شریف کے ہمراہ شہباز شریف بھی لندن جائیں گے،نوازشریف ایئر ایمبولینس کے ذریعے لندن روانہ ہوں گے،ایئر ایمبولینس منگوا لی گئی ہے، نواز شریف کے ہمراہ ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی جائیں گے،
نواز شریف درخواست، لاہور ہائیکورٹ نے کیا تحریری فیصلہ جاری
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے اپنے بھائی حسین نواز کو ٹیلی فون کیا اور نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کے حوالے سے آگاہ کیا۔مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کے باہر جانے کی تیاری مکمل ہے ان کی روانگی کا سامان تیار ہوگیا ہے بس کلیئرنس سرٹیفکیٹ ملنے پر ایئرایمبولینس تیار ہوگی۔قطر سے ایئرایمبولینس پاکستان منگوائی جائے گی، ایئرایمبولینس میں تمام طبی سہولتیں موجود ہوتی ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک منتقل کرنے کی تیاریاں ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دی گئی ہیں، طویل ہوائی سفر کے لئے طبی طور پر تیار کرنے کے لئے ڈاکٹرز کو 48 گھنٹے درکار ہیں۔بیرون ملک فضائی سفر کے دوران نوازشریف کے پلیٹ لیٹس برقرار رکھنے، دل کی کسی ممکنہ تکلیف سے بچاو کے لئے ڈاکٹرز طبی احتیاطوں کی تیاری کے عمل میں ہیں ڈاکٹرز امر کو یقینی بنانے کی تگ و دو میں ہیں کہ دوران سفر کسی ممکنہ ایسی طبی پیچیدگی سے بچا جاسکے جو نوازشریف کی زندگی کے لئے مہلک ثابت ہوسکتی ہو۔
شہباز بتائیں آپ نواز کو واپس لائیں گے؟ شہباز شریف نے عدالت میں کیا جواب دیا؟
لندن جانے کا خواب ڈاکٹر نے مٹی میں ملا دیا، نواز شریف کا علاج کہاں سے کروایا جائے؟ نئی ہدایات
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ڈاکٹرز کی اولین کوشش نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کو محفوظ سطح پر لانا ہے جس سے وہ بحفاظت سفر کر سکیں قوم سے دعا کی خصوصی اپیل ہے کہ نواز شریف بخیریت سفر کرسکیں قوم کا شکریہ ادا کر تی ہوں کہ قائد کے لیے دعائیں کرکے ان سے اپنی مخلصانہ محبت اور وابستگی کا کا اظہار کرتے رہے۔
نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی
بانڈ نہیں ہم یہ چیز دے سکتے ہیں،ن لیگ نے عدالت میں کیا کہا؟ سماعت دوسری بار ملتوی
نوازان ای سی ایل، وفاقی حکومت کیا کرنے جا رہی؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتا دیا
شہباز اگر مگر کے بغیر واضح طور پہ بتائیں کہ نواز شریف واپس آئیں گے؟ عدالت
عدالت نے نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی غیر مشروط اجازت دے دی، عدالت نے نواز شریف کا نام غیر مشروط طور پر ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا ،لاہور ہائی کورٹ نے نوازشریف کو4ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی، لاہورہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کا ڈرافٹ پراعتراض مستردکردیا ، عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ 4 ہفتے بعدصحت ٹھیک نہ ہوئی توقیام میں توسیع ہوسکتی ہے،