بیٹی کی ولدیت تسلیم کرنے سے انکار،عدالت کی ملزم کو کوڑوں کی سزا

0
282
court

شہر قائد کراچی میں سابقہ بیوی پر بدکاری کا الزام عائد کرنے والے شخص کو عدالت نے سزا سنا دی ہے

کراچی کے شہری نے اپنی بیٹی کی ولدیت تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا اور اپنی سابقہ بیوی پر جھوٹا الزام عائد کیا تھا ، آج عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو 80 کوڑوں کی سزاسنائی ہے، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر نے ملزم فرید قادر کو 80 کوڑے مارنے کی سزا سنائی، ملزم کے الزام پر سابقہ بیوی نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی اور کہا تھا کہ شوہر نے جھوٹا الزام عائد کیا ہے، الزام ثابت نہ ہونے پر عدالت نے فیصلہ سنایا، عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ شواہد سے ثابت ہوا کہ ملزم نے درخواست گزار پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگائے لہٰذا قذف آرڈیننس کی سیکشن 7 تھری کے تحت 80 کوڑوں کی سزا سنائی جاتی ہے،

شادی شدہ خاتون سے معاشقہ،نوجوان کے ساتھ کی گئی بدفعلی،خاتون نے بنائی ویڈیو

بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

Leave a reply