بھارتی ہیلی کاپٹر گرانے پرکورٹ مارشل
بھارتی فضائیہ کے 2 افسران کو 27 فروری کو اپنے ہی ہیلی کاپٹر کو میزائل سے تباہ کرنے پر کورٹ مارشل کا سامنا کرنا ہوگا۔رپورٹ کے مطابق اپنے ہی ہیلی کاپٹر کو میزائل سے تباہ کرنے والے بھارتی فضائیہ کے 2 افسران کے کورٹ مارشل کی کارروائی کا جلد آغاز ہوگا۔
رپورٹ میں پیشرفت سے باخبر ذرائع کے حوالے سے کہا کہ ان دو افسران کے علاوہ بھارتی فضائیہ کے مزید 4 افسران کے خلاف انضباطی کارروائی کی جائے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ یہ ہماری غلطی ہے کیونکہ ہمارے اپنے ہی میزائل نے چوپر کو مار گرایا تھا۔
شہزادہ اورشہزادی پاکستان پہنچ گئے، استقبال کس نے کیا خبرآگئی
واضح رہے کہ 4 اکتوبر کو بھارتی فضائیہ کے سربراہ راکیش کمار سنگھ بھدوریا نے 27 فروری کو پاکستان اور بھارت کے درمیان مختصر دورانیے کی فضائی جھڑپ کے دوران غلطی سے اپنا ہی ہیلی کاپٹر ‘ایم آئی-17’ گرانے کا اعتراف کرتے ہوئے اسے ‘بڑی غلطی’ قرار دیا تھا۔
2424 افراد قتل کردیئے گئے ، کیوں اور کیسے قتل ہوئے ،خطرناک رپورٹ آگئی
دوسری طرف بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ ہم نے تحقیقات مکمل کر لی ہیں اور دو افسران کے خلاف کارروائی کریں گے، ہم اپنی غلطی تسلیم کرتے ہیں اور کوشش کریں گے کہ مستقبل میں ایسی غلطیاں نہ ہوں۔یاد رہے کہ بھارتی فضائیہ کے ان دنوں بڑی تعداد مٰیں جنگی ہیلی کاپٹر اور جہاز تباہ ہوچکے ہیں